بھیگے ہوئے چنے اورا ن کے فوائد

In فیچرڈ
June 30, 2021
بھیگے ہوئے چنے اورا ن کے فوائد

مردانہ طاقت میں اضافہ ، جریان ، احتلام ور سرعت انزال کا خاتمہ اب ممکن ہے- چنے کے استعمال سے کیسے عورتوں کی خاص بیماریاں دور ہوتی ہیں؟۔جسم میں زبردست طاقت آتی ہے اور بہت سی بیماریوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے۔ بھیگے ہوئے چنوں کوبیماریاں دور کرنے،کوڑھ کے مرض میں بہتری لانے والے اور خون صاف کرنے والا بتایا گیا ہے۔ اگر انسان جریان کی بیماری میں مبتلا ہوتو اس کا علاج صرف بھگوئے ہوئے چنے ہیں۔

دو سو گرام کالے چنے ڈیڑھ تولا تر پہلا کے ساتھ بارہ تولہ پانی میں چوبیس گھنٹے بھگوئیں ۔ جب خوب پھول جائیں۔ تب ایک ایک کر کے چبا ئیں۔ ایسا کرنے سے اکیس دنوں میں پتلا پن ، احتلام ، دھات کی کمی ، سرعت انزال وغیرہ کی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔

خشک چنا بھی مفید ہے۔ چاہے کیسا ہی پرانا زکام ، نزلہ ہو، گلہ بیٹھ گیا ہو، گرمی اور بلغم کا بخار ہو، چنے کا جوشاندہ پینے سے آرام ہوجاتا ہے۔ پانی میں بھگویا ہوا چنا کھانے سے آدمی کے اندر طاقت اور منی پیدا ہوجاتی ہے۔ الصبح چنےکی بھیگی ہوئی دال کھانے سے موٹاپا دور ہوجاتا ہے۔ پہلوان چنے کھا کر بادام کھانے والے پہلوانوں کو اکھاڑے میں نیچا دکھا دیتےہیں۔ گھوڑے ، جوان ، آدمی کا مزاج ایک جیسا ہی ہوتا ہے۔ بھیگے ہوئے چنے کا دانہ کھا کرگھوڑا چالیس میل کی دوڑ لگاتا ہے۔ چنے کھانے سے بھرپو ر نیندآتی ہے۔ چنے کھانےسے بال مضبوط ہوتےہیں۔ چنے کا استعمال جسم سے چکنائی کم کرتاہے۔ چنا آئرن حاصل کرنے کابہترین ذریعہ ہے۔ چنے کا استعمال زخم بھرنے میں مدد دیتا ہے۔ چنے کا استعمال سے نظام ہضم کو بہتر بناتا ہے۔ چنا شوگر کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔

چناایک ریشے دار خوراک ہے ۔ چنا بھوک کو کنٹرول کرتا ہے۔ چنا کولیسٹرول کو کنٹرول کرتا ہے۔ چنے کے استعمال سے نیند بہت اچھی آتی ہے۔ چنے کے استعمال سے سانس کا پھولنا بند ہوجاتا ہے۔ چنے کے استعمال سے دل کے امراض سے نجات مل جاتی ہے۔ اور دل کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ چنے کے استعمال سے کمر مضبوط ہوتی ہے۔ چنا عورتوں کی صحت کےلیے بہت زبردست چیز ہے۔ چنے کے استعمال سے عورتوں کی خاص نسوانی بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ چنا کا استعمال قبض سے محفوظ رکھتا ہے۔ یہ میگنیشیم ، فولیٹ ، پروٹین، کاپر، فاسفورس اور فولاد حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس لیے ہمیں اپنے روزمرہ کی زندگی میں چنے کااستعمال لازمی کرنا چاہیے۔

/ Published posts: 3238

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram