104 views 0 secs 0 comments

جلدحاملہ ہونے کا بہترین قدرتی طریقہ

In خواتین
July 01, 2021
جلدحاملہ ہونے کا بہترین قدرتی طریقہ

جلد حاملہ ہوناہر بیوی کی خواہش ہوتی ہے۔بیوی بن جانے کے بعد عورت کو ماں بننے کی خواہش ہوتی ہے۔آج کے اس موجودہ دور میں عورت کی صحت بالکل ہی ختم ہوکر رہ گئی ہے۔کیونکہ آج کی نسل کا رجحان فاسٹ فوڈ کی طرف بڑھ گیا ہے۔سوفٹ ڈرنک اور فاسٹ فوڈ کا زیادہ استعمال مرد اور عورت دونوں کے لئے نقصان دہ ہیں۔جلد حاملہ ہونے کے لئے ہمیں اپنی صحت کا بہت خیال رکھنا ہوگا۔پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ہمیں بہت سے فوائد فراہم کرتا ہے۔ان کی مدد سے وزن بھی متوازن رکھا جاسکتا ہے۔جلد حاملہ ہونے کے وہ کونسے طریقے ہیں۔ وہ آپ کو بتادیتے ہیں۔ جلد حاملہ ہونے کے لیے ہمیں اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور کھانا کھائیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ جیسے فولیٹ اور زنک مرداور عورت دونوں میں زرخیزی کو بڑھاتا ہے۔

یہ آزاد ریڈکلز کو غیر فعال بناتے ہیں۔جو انڈوں اور منی کے لئے نقصان دہ ہیں۔فولیٹ کے لئے ہمیں گری دار میوے،سبزیوں اور پھلووں کااستعمال زیادہ کرنا چاہیے،تاکہ آپ جلد حاملہ ہونے کی خوشی حاصل کر سکیں۔ حاملہ ہونے کے لئے ہمیں اس غذا کا استعمال زیادہ کرنا ہوگا جس میں فائبر کی مقدار زیادہ ہوگی۔فائبرآپ کو اضافی ہارمون سے نجات دلانے میں مدد کرتا ہے۔یہ بلڈ شوگر کو بھی متوازن رکھتا ہے۔ ایک ریسرچ کے مطابق روزانہ عورت کو پچیس گرام اور مرد کو اکتیس گرام فائبر لینا چاہیے۔ہمیں فائبر کے لئے سبزیوں اور پھلووں کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ جب مرد اور عورت کی زرخیزی کی بات آتی ہے تو صحت مند وزن سب سے اہم ہے۔دراصل وزن کم یا زیادہ ہونا بانجھ پن سے وابستہ ہے۔آپ کے جسم میں ذرخیرہ شدہ چربی آپ کے ماہواری کے کام کو متاثر کرتی ہے۔اس لئے اپنے وزن کو متوازن رکھیں۔

اگرآپ حاملہ ہونے کی کوشش کررہی ہیں تو آپ کو ان چیزوں سے آرام کی ضرورت ہےجو آپ کے لئے تناؤ پید کررہی ہیں۔جیسے جیسے آپ کی تناؤ کی سطح میں اضافہ ہوتا ہےآپ میں حاملہ ہونے کے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔اس کا امکان ہارمونل تبدیلیوں کی وجہ سے بھی آپ کو تناؤ محسوس ہوتا ہے۔اگر آپ ڈپریشن اور پریشانی سے دور رہتے ہیں تو آپ جلد حاملہ ہوسکتیں ہیں۔ جو خواتین ورزش کرنے کی عادی ہوتیں ہیں،ان کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ زیادہ سخت ورزش آپ کے حاملہ ہونے میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔ضرورت سے زیادہ ورزش سے آپ کے جسم میں توانائی کا تناسب بدل سکتا ہے۔اس لئے ایک دم سے زیادہ ورزش نہ کریں۔جلد حاملہ ہونے کے لیے یہ بھی کریں۔ کیفین کا استعمال کم کریں۔ ملٹی وٹامنز کا بھی استعمال کریں۔ پروٹین کا بھی استعمال کریں۔ سوفٹ ڈرنک کا کم استعمال کریں۔ مرد حضرات سگریٹ نوشی کم کریں۔ اچھا ناشتہ کریں۔۔ اس کے علاوہ اگر آ پ کو دیگر مسائل کا سامنا ہے تو آپ کسی اچھے گائنا کولو جسٹ سے مشورہ لیں۔

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram