BUSINESS

گھر بیٹھے بیٹھے لاکھوں کمانے والے بزنس

۱. فری لانسنگ :
جی ہاں اگر آپ کو کوئی بھی ایک سکل آتی ہے تو آپ گھر بیٹھے بیٹے لاکھوں آسانی سے کما سکتے ہیں. آپ کے پاس اگر کوئی سکل نہیں بھی ہے تو بھی آپ نٹرنیٹ سےکوئی بھی سکل سیکھ سکتے ہیں. آپ یوٹیوب، گوگل اور مختلف سایٹس سے اپنی پسندیدہ سکل سیکھ سکتے ہیں. اُن کو سیکھنے کے بعد آپ مختلف ویب سائٹس پے جا کے اپنی سروسز دے سکتے ہیں. ان ویب سائٹس میں فایور، اَپ ورک، فری لنسر، گرو، پیپل پر آور اور ۹۹ ڈیزان سرےفہرت ہیں. ان ویب سائٹس کے علاوہ آپ سوشل میڈیا کا استمال کر کے بھی کلائنٹس لے سکتے ہیں جیسا کے فیسبک گروپس، ٹویٹر ہیش ٹیگ، او ایل ایکس، لنکڈ ان اور گوگل کو استمال کرتے ہوئے جوب لے سکتے ہیں.
۲. یوٹیوب:

اگر آپ کے پاس کوئی ایسی سکل یا ٹیلنٹ ہے جو آپ لوگوں کو دکھانا چاہتے ہیں تو یوٹیوب ایک بہترین پلیٹفارم ہے. ایک بار آپ نے آڈینس اکٹھی کر لی تو آپ آسانی سے لاکھوں کما سکتے ہیں. اپنے پسندیدہ کام سے متعلق چینل بنائیں اور مستقل مزاجی سے وڈیوز اپلوڈ کرتے رہیں. اس پے کام کرنے کے لئے آپکو وڈیو ایڈٹنگ اور تھوڑی تھوڑی فوٹو ایڈٹنگ کا آنا ضروری ہے. ۱۰۰۰ سبسکرائبرز یا ۴۰۰۰ واچ ٹائم پورے ہوتے ہی آپ کمانے کے قابل ہو جاتے ہو. اس کے علاوہ آپ برینڈ ڈیلز اور ایفیلیٹ مارکٹنگ اور اپنا کورس بنا کر بھی بیچ سکتے ہیں.
لڑکیاں اور وہ لوگ جو اپنا چہرہ نہیں دکھا نا چاہتے وہ بھی اپنا چینل بنا سکتے ہیں. مستقل مزاجی اور حائی کوالٹی آپکو بہت اوپر لے جائے گی۔

۳. بلاگنگ:
بلاگنگ سے آپ لاکھوں سے کروڑوں کما سکتے ہیں. ایک بلاگ شروع کرنے کے لیے آپکو ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے جیسا کے بلوگر یا ورڈ پریس اِن پلیٹ فارم پے رجسٹر کرنے کے بعد آپکو ہوسٹنگ اور ڈومین خریدنا پڑتا ہے. اس کے بعد آپکوایس ای اوکرتے ہوئے بلاگ لکھنا ہوتا ہے. لوگ اس ٹاپک کو گوگل کرنے کے بعد آپکی ویب سائٹ پر آئیں گے جسکے آپکو پیسے ملتے ہیں. یوٹیوب کی طرح بلاگنگ میں بھی آپ برینڈ ڈیلز اور ایفیلیٹ مارکٹنگ اور اپنا کورس بنا کر بھی بیچ سکتے ہیں.
بلاگ لکھنا، ایس ای او اور ورڈ پریس یا جو بھی پلیٹ فارم آپ استعمال کریں گے ان سب کو چلانا آپ کو آنا ضروری ہے.
۴. کورس بنا کے بیچنا:

اگر آپ کو کوئی بھی ایک سکل آتی ہے تو آپ اسکے لیکچرز بنا کے مختلف ویب سائٹس پے اپلوڈ کر سکتے ہیں. ان ویب سائٹس میں یوڈےمی، لےنڈا اور سکل شیئر سرے فہرست ہیں. لوگ آپکے کورس کو خریدیں گے اور یہ ویب سائٹس اپنا کچھ کمیشن لینے کے بعد آپکو پیسے دیتی ہیں.

۵. ایپ بنانا پلے سٹور پے:
اگر آپکو ایک منفرد ایپ بنانا آتی ہے، تو آپ بنا کے پلے سٹور پہ اپلوڈ کر کے گھر بیٹھے بیٹھے آسانی سے لاکھوں کما سکتے ہیں. اس کے لئیے آپکو مارکیٹنگ کرنا ضروری ہو گا..

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published.

Check Also
Close
Back to top button
error: Content is protected !!