سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک اور لائکی جیسی ایپس، معاشرے کی تباہی کا سبب

ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ٹک ٹاک اور Likee جیسی شیطانی ایپس سامنے آئی ہیں جس کا غلط استعمال کر کے مہذب معاشروں کو غیر مہذب بنایا جا رہا ہے میں نے اس متعلق بہت سوچا اور آج اپنی تحریر کے ذریعے اپنے خیالات آپ کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں میرا ماننا ہے کہ ان مسئلوں پر بروقت غور کرنا ضروری ہے تاکہ ان سے نجات حاصل ہو سکے

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ان ایپس کو صرف غیر ضروری اور شیطانی سرگرمیوں کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہے ان Apps کا استعمال کرتے ہوئے کچھ لوگ صرف ہونٹ ہلاتے ہیں اور تیسرے درجے کی اداکاری کرتے ہیں بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہیں ڈھیر سارا میک اپ کرتے ہیں اور ہجوم کا ہجوم ان کو سراہنے کے لیے ان کے گرد اکٹھا ہو جاتا ہے

پاکستان میں کئی لڑکیاں‘ لڑکے ایسے ہیں جن کے ایک کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں۔ انہی کو آئیڈیل مان کر نو عمر بچے اور نوجوان انہیں فالو کرنا شروع کر دیتے ہیں اور پڑھائی اور کام کاج چھوڑ کر ٹک ٹاک سٹار بننے کے خواب دیکھنے لگتے ہیں۔یہ کبھی محبوب کی یاد میں رونے لگتے ہیں۔ کبھی سلو موشن میں گھوم کر بیک گرائونڈ میں میوزک چلا دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں یہ ہیرو یا ہیروئین بن گئے ہیں۔

ٹک ٹاک پر سٹار بن کر پیسے کمانا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔ اصل کام ایسی ایپس بنانا ہے جن سے انسانیت کو فائدہ ہو اور ملک کو زرمبادلہ ملے۔ ٹک ٹاک جیسے شارٹ کٹ استعمال کرنے سے نوجوان راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں۔ ایسا پیسہ اگر تیزی سے آتا ہے تو اس سے بھی تیزی سے چلا جاتا ہے۔ والدین اور ریاست کیلئے ان کے بچے ان کے نوجوان سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور اگر یہ غلط راستے پر چل پڑیں توریاست نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور توانائی سے محروم ہو جاتی ہے۔

آپ ٹک ٹاک بنائیں آپ فیس بک انسٹا واٹس ایپ سمیت ہر ایپ استعمال کریں لیکن ہر چیز کو ایک حد میں رکھا جائے تو وہ سب کے لیے بہتر ھوتا ھے محتاط انداز اختیار کرنا انتہائی ضروری ھے دنیا میں اپنا نام بناہیں لیکن کسی خاص مقصد کی لیے گھر والوں کا علاقہ کا نام روشن کریں کسی اچھے مقصد کی تکمیل میں۔ آپ اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اتریں دنیا چاہیے جو کہے ایک ہزار لائک بہت نہیں ایک ہزار کومنٹس کوئی معنی نہیں رکھتے بس کوشش کریں آپ کی سرگرمیاں مثبت ھوں آپ چھوٹے ہیں یا بڑے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا -آپ کی بات ،آپ کے کردار سے کتنے لوگ متاثر ھوتے ہیں آپ کے والدین آپ کے گھر والے آپ سے کتنے خوش ہیں یہ چیزیں اہم ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!