ٹک ٹاک اور لائکی جیسی ایپس، معاشرے کی تباہی کا سبب

In عوام کی آواز
July 06, 2021
ٹک ٹاک اور لائکی جیسی ایپس، معاشرے کی تباہی کا سبب

ٹیکنالوجی میں ترقی کے ساتھ ٹک ٹاک اور لائکی جیسی شیطانی ایپس سامنے آئی ہیں جس کا غلط استعمال کر کے مہذب معاشروں کو غیر مہذب بنایا جا رہا ہے میں نے اس متعلق بہت سوچا اور آج اپنی تحریر کے ذریعے اپنے خیالات آپ کے ساتھ شئیر کر رہی ہوں میرا ماننا ہے کہ ان مسئلوں پر بروقت غور کرنا ضروری ہے تاکہ ان سے نجات حاصل ہو سکے

یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ ان ایپس کو صرف غیر ضروری اور شیطانی سرگرمیوں کے لیے ہی استعمال کیا جا رہا ہے ان ایپس کا استعمال کرتے ہوئے کچھ لوگ صرف ہونٹ ہلاتے ہیں اور تیسرے درجے کی اداکاری کرتے ہیں بھارتی گانوں پر رقص کرتے ہیں ڈھیر سارا میک اپ کرتے ہیں اور ہجوم کا ہجوم ان کو سراہنے کے لیے ان کے گرد اکٹھا ہو جاتا ہے

پاکستان میں کئی لڑکیاں‘ لڑکے ایسے ہیں جن کے ایک کروڑ سے زیادہ فالورز ہیں۔ انہی کو آئیڈیل مان کر نو عمر بچے اور نوجوان انہیں فالو کرنا شروع کر دیتے ہیں اور پڑھائی اور کام کاج چھوڑ کر ٹک ٹاک سٹار بننے کے خواب دیکھنے لگتے ہیں۔یہ کبھی محبوب کی یاد میں رونے لگتے ہیں۔ کبھی سلو موشن میں گھوم کر بیک گرائونڈ میں میوزک چلا دیتے ہیں اور سمجھتے ہیں یہ ہیرو یا ہیروئین بن گئے ہیں۔

ٹک ٹاک پر سٹار بن کر پیسے کمانا کوئی بڑا کام نہیں ہے۔ اصل کام ایسی ایپس بنانا ہے جن سے انسانیت کو فائدہ ہو اور ملک کو زرمبادلہ ملے۔ ٹک ٹاک جیسے شارٹ کٹ استعمال کرنے سے نوجوان راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں۔ ایسا پیسہ اگر تیزی سے آتا ہے تو اس سے بھی تیزی سے چلا جاتا ہے۔ والدین اور ریاست کیلئے ان کے بچے ان کے نوجوان سب سے بڑا اور قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں اور اگر یہ غلط راستے پر چل پڑیں توریاست نوجوانوں کے ٹیلنٹ اور توانائی سے محروم ہو جاتی ہے۔

آپ ٹک ٹاک بنائیں آپ فیس بک انسٹا واٹس ایپ سمیت ہر ایپ استعمال کریں لیکن ہر چیز کو ایک حد میں رکھا جائے تو وہ سب کے لیے بہتر ھوتا ھے محتاط انداز اختیار کرنا انتہائی ضروری ھے دنیا میں اپنا نام بناہیں لیکن کسی خاص مقصد کی لیے گھر والوں کا علاقہ کا نام روشن کریں کسی اچھے مقصد کی تکمیل میں۔ آپ اپنے والدین کی امیدوں پر پورا اتریں دنیا چاہیے جو کہے ایک ہزار لائک بہت نہیں ایک ہزار کومنٹس کوئی معنی نہیں رکھتے بس کوشش کریں آپ کی سرگرمیاں مثبت ھوں آپ چھوٹے ہیں یا بڑے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا -آپ کی بات ،آپ کے کردار سے کتنے لوگ متاثر ھوتے ہیں آپ کے والدین آپ کے گھر والے آپ سے کتنے خوش ہیں یہ چیزیں اہم ہیں