انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگۓ

In کھیل
July 07, 2021
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کے 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگۓ

پاکستان کا دورہ انگلینڈ

پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت انگلینڈ میں موجود ہے جہاں وہ انگلینڈ کے ساتھ تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی کی سیریز کھیلیں گے۔ ون ڈے سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے وہاں تین دن قرنطینہ میں رہنے کے بعد پریکٹس شروع کر دی ہے۔ 6 جولائی کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے۔ مثبت افراد میں تین کھلاڑی جبکہ چار مینیجمینٹ کے افراد شامل ہیں۔7 اراکین کا ٹیسٹ مثبت آنے سے انگلینڈ کو کافی دھچکہ لگا۔

سات افراد کے کورونا ٹیسٹ نثبت آنے کے بعد انگلینڈ نے اپنے تمام کھلاڑیوں کو ائیسولیشن میں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے- جبکہ اس کے ساتھ 18 کھلاڑیوں کے ایک نئے اسکواڈ کا اعلان کیا جس کی قیادت بین سٹوکس کرینگے۔ اور ساتھ ہی آفیشیلز کا کہنا ہے کہ میچ اپنے مقررہ تاریخ پر ہی ہونگےاور ای-سی-بی کے چیف ایگزیکیٹیو نے بین اسٹوکس کے واپس آنے پر ان کا بہت شکریہ ادا کیا۔

انگلینڈ کا نیا اسکواڈ

بین اسٹوکس(کپتان) ، جیک بال، ڈینی برگز، برائڈن کارس، زیک کرولی، بین ڈوکٹ، لوئس گروگری، ٹام ہیلم، وِل جیکس، ڈین لورینس ، ساقب محمود، ڈیوڈ مالان، کریگ اورٹن، میٹ پارکنسن، ڈیوڈ ڈین، فل سالٹ، جون سمسن، جیمز ونس شامل ہیں۔

پاکستان کا سکواڈ

جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنے اسکواڈ کا پہلے ہی اعلان کر چکی ہے جن میں بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، امام الحق ، ہارث رؤف ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، سہیب مقصود، حارث سہیل، سؤد شکیل، آغا سلمان، عثمان قادر، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد نواز، سرفراز احمد، اور محند حسنین شامل ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینیجنگ ڈائیریکڑر ایشلے گائلز نے کہا ہے کہ”

سب سے بڑے اسٹیج پر کھیلنے کا یہ ایک بہت اچھا موقع ہے ، اور منتخب کردہ بیشتر کھلاڑیوں نے 24 گھنٹے پہلے ایسا نہیں سوچا ہوگا۔ “یہ کھلاڑیوں کا ایک دلچسپ گروپ ہے ، جس میں کچھ بہترین نوجوان اور کچھ کھلاڑی ہیں -جنہوں نے طویل عرصے میں ہوم کنڈیشنز پر بہت متاثر کیا ہے۔ “بین اسٹوکس نے اس سے پہلے ہمارے ون ڈے ٹیم کی کپتانی نہیں کی ہے لہذا یہ ان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ ہم سب ان کی خیر خواہ ہیں اور یہ ایک ایسا کردار ہے جس میں مجھے یقین ہے کہ وہ ترقی کریں گے۔ “میں اس دوران پی سی بی کی حمایت کا ای سی بی کی طرف سے شکر بھی ادا کرنا چاہتا ہوں۔

/ Published posts: 2

My Name is Abdul rehman nasir and I am a student of BSCS in Federal Urdu University of Science and Technology.

Facebook