سردیوں کے لیۓ بہترین کریم بنانے کا طریقہ

In خوبصورتی اور جلد
December 26, 2020

سردیوں میں جلد بہت زیادہ خشک ہوجاتی ھے، اس خشکی کو دور کرنے کے لیۓ یہ کریم بہترین ہے۔ اب اپ بنا سکتے ہیں گھر بیٹھے بہترین کریم جو اپ کی جلد کو بہت نرم اور خوبصورت بنا دیں گی۔اس کریم کے بےشمار فوائد ہیں۔ اس کریم کے استعمال سے آپکے جسم کی خشکی ختم ہوجاۓگی، آپکی جلد چمکدار اورنرم ہوجاۓگی۔ اس کریم کو آپ دن میں جتنی دفع چاہے لگا سکتے ہیں۔ اسکو آپ میکپ کرنے سے پہلے بھی استعمال کرسکتے ہیں، اپکا میکپ بہت حسین لگۓ گا۔ اگرآپکی جلد بہت زیادہ چکنی ہے تو بہتر ہے کے آپ نہ لگاۓ۔جسم کے ہر حصہ پر اس کریم کو استعمال کر سکتے ہیں۔ نہانےکے بعد ضرور استعمال کریں، اس کے استعمال سے جسم پر خارش نہیں ہوگی۔ یہ تمام اجزاہ ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں۔ اس کریم کو بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے۔

اجزاء؛

1۔ چار چمچ لوشن
2۔ دو چمچ جوجوبا تیل
3۔ ایک چمچ گلیسرین
4۔ دو وٹامن ای کیپسول

کریم بنانے کا طریقہ؛

1۔ سب سے پہلے ایک پیالہ میں چار چمچ کوئ بھی لوشن ڈال دیں پھرایک دفعہ چمچ سے ہلادیں تاکہ اچھی طرح مکس ہو جاۓ۔
2۔ پھراس میں دو چمچ جوجوبا تیل کے شامل کریں۔ (زیتون کا تیل بھی استعمال کرسکتے ہیں) پھراچھی طرح مکس کردیں۔
3۔ ایک چمچ گلیسرین کا شامل کردیں۔
4۔اس کے بعد دو وٹامن ای کیپسول شامل کردیں، پھر اچھی طرح مکس کردیں سارے اجزاء کو۔

اب آپکی کریم تیارہوچکی ہے،اب اس کریم کو کسی صاف ڈبی میں نکال لیں۔ ساری سردیاں اس کریم کو استعمال کریں۔ اس کریم کو بنانے کا بہت ہی آسان طریقہ ہے، ختم ہوجانے کی صورت میں اسی حساب سے دوبارہ بنا کر استعمال کریں، انشاءاللہ اس کریم کے بہترین نتاۂج آپکو ملینگے۔ اس کریم کو اپ فرج میں بھی رکھ سکتے ہیں۔ امید ہے اپکو یہ کریم بہت پسند اۓ گی۔

۔