کھیل

ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان جاری ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا بڑا میچ کون جیتا؟

آسٹریلیا کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 6 وکٹوں سے شکست۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان جاری 5 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹونٹی میچ ڈیرن سیمی کرکٹ گراؤنڈ (سینٹ لوسیا) میں کھیلا گیا۔ جس میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ دیا۔آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے ہینری کیوز نے 33 اور ایرون فنچ نے 30 رنز بنائے اور ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیڈلے والش نے 2 بلے بازوں کو ٹھکانے لگایا ۔

ویسٹ انڈیز نے 142 رنز کا آسان ہدف 14.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ویسٹ انڈیز کی طرف سے کرس گیل نے شاندار 67 رنز بنائے جس میں 7 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔آسٹریلیا کی جانب سے ریلے ہیریڈیتھ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ویسٹ انڈیز کو 5 میچوں کی سیریز میں 3-0 کی واضح برتری حاصل ہے۔
سیریز کا چوتھا میچ 15 جولائی کو سینٹ لوسیا میں کھیلا جائے گا۔

Please Respect You're Parent's

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
info@newzflex.com-اگر آپ اپنے پسندیدہ موضوع کو ویڈیو کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی پسند سے آگاہ کرنے کیلیے اس ایڈریس پر ای میل کیجیےLike & Subscribe the Newz_Flex Channel