پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک وائٹ واش

In کھیل
July 14, 2021
پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں عبرتناک وائٹ واش

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو سیریز کے آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا ۔

برمنگھم میں کھیلے گئےسیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے لیے پاکستان کو قسمت آزمانے کا موقع فراہم کیا۔پاکستان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 331 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے اپنے کیرئیر کی 14 ویں سنچری سکور کی اور اپنے کیرئیر بیسٹ 158 رنز بنائے۔ پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 74 اور امام الحق 56 رنز بنا کر نمایا رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے بریڈن کارسے نے 5 جبکہ ثاقب محمود نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کا رستہ دیکھایا۔ انگلینڈ نے مطلوبہ 332 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر48ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

انگلینڈ کی طرف سے جیمز وینس نے شاندار 102 رنز بنائے۔لیوس گریوگری نے 77 اور زیک کراولے نے 39 رنز بنائے۔جبکہ پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے 4 جںکہ شاداب خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔انگلینڈ نے نہ صرف یہ میچ جیتا بلکہ 3-0 سے سیریز بھی اپنے نام کی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 16 جولائی سے ہو گا۔

/ Published posts: 8

Please Respect You're Parent's