واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کیا جا سکے گا

In بریکنگ نیوز
July 16, 2021

واٹس ایپ نے صارفین کیلئے انتہائی اہم فیچر لانچ کیا ہے جس کی وجہ سے ان کی بہت بڑی پریشانی دور ہو جائیگی ۔ واٹس ایپ کے سر براہ ول کیتھ کارٹ کیجانب سے ٹوئٹر پر یہ پیغام جاری کیا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی ملٹی ڈیوائس فیچر صارفین کیلئے متعارف کروایا گیا ہے جس کے تحت فون کے علاوہ دیگر ڈیوائسز پر بھی واٹس ایپ استعمال کیا جا سکے گا۔

والس ایپ کے سربراہ کے مطابق اگر صارف کے فون کا انٹر نیٹ ڈس کنیکٹ بھی ہو جائے تب بھی ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ کی سہولت موجود رہےگی یعنی اب لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ پر واٹس ایپ استعمال کرنے کیلئے فون کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی فون کے کچھ صارفین کے لیے متعارف کر وایا گیا ہے جبکہ آئندہ کچھ دنوں میں ہر کوئی اس فیچر تک رسائی حاصل کر سکے گا۔اور فری واٹس اپ سے لطف اندوز ہو سکے گا

/ Published posts: 3247

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram
1 comments on “واٹس ایپ اب بغیر انٹرنیٹ کے بھی استعمال کیا جا سکے گا
Leave a Reply