کتے کی دس صفات اور ایک خامی

In شوبز
September 04, 2021
کتے کی دس صفات اور ایک خامی

کتے میں دس صفات ایسے ہیں جنمیں صرف ایک کو اپنانے سے بندہ ولی اللہ بن سکتا ہے لیکن صرف ایک خامی نے اسکے تمام خوبیوں پر ایسا پانی پھیر دیا ہے کہ کوئی کتے کی مثال اچھائی کیلئے نہیں بلکہ برے خصلت کیلئے دیتا ہے۔ کوئی کتے کو عزت کی نگاہ سے نہیں بلکہ ذلت کی نگاہوں سے دیکھتا ہے۔ کوئی محبت کی وجہ سے بلکہ خوف کی وجہ سے کتے کے سامنے خاموشی سے گزرتا ہے۔

کتے کی خوبیاں:

1۔ مالک جب کھانا کھاتا ہے۔ تو کتا باوجود حد درجے بھوک، اشتیاق، اور چھیننے کی طاقت  کے مالک سے کھانا چھیننے کی کوشش نہیں کرتا بلکہ دور بیٹھ کر آرام سے پہرہ دیتا ہے۔

2۔ مالک کتے کو کتنا ہی مارے پیٹے، ڈانٹے، لیکن کتا اپنے مالک کی بات مائینڈ نہیں کرتا، ضد نہیں کرتا اور مالک سے ناراض نہیں ہوتا۔

3۔ کتا بیٹھنے کیلئے مالک کی طرح پلنگ، چارپائی یا کرسی وغیرہ پر نہیں چڑھتا، بلکہ زمین پر سب سے پست ترین جگہ پر بیٹھ جاتا ہے

4۔ اگر مالک کتے کو مار مار کر گھر سے باہر نکال دے، تو بھی کتا مالک کا گھر نہیں چھوڑتا، تیور نہیں چڑھاتا، اپنی طاقت استعمال نہیں کرتا، بلکہ زندگی کے آخری لمحے تک اپنے آقا کا تابع رہتا ہے۔

5۔ کتے کو کھانے کیلئے جو کچھ بھی دیا جائے، وہ اس سے کبھی منہ نہیں موڑتا، لات نہیں ماتا، بلکہ خوشی سے کھا جاتا ہے۔

6۔ کتے کا اپنا ذاتی مکان نہیں ہوتا، بلکہ اپنے مالک کے گھر رہتا ہے۔

کتا تھکاوٹ اور بے آرامی کے باوجود ساری ساری رات مالک کی حفاظت کیلئے پہرہ دیتا ہے۔

8۔ کتا مالک کی خدمت کا کبھی احسان نہیں جتلاتا بلکہ بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتا رہتا ہے۔

9۔ کتے کو کھانے کیلئے جتنا بھی دیا جائے، وہ شور نہیں مچاتا، احتجاج نہیں کرتا، مالک سے شکایت نہیں کرتا۔ بلکہ بھوکا رہ کر گزارہ کرتا ہے۔

10۔ کتا اپنے مالک کی حفاظت یا مالک کے دوسرے حکم کو پورا کرنے کیلئے اپنی جان بھی قربان کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتا۔

خامی:

درج بالا دس صفات کے باوجود کتے کے بارے میں عام تاثر یہی ہے کہ جب بھی کسی انتہائی برے انسان کا تذکرہ کیا جاتا ہے تو کہا جاتا ہے کہ “یہ تو  کتا ہے ”  ایسا کیوں ؟
اسلئے کہ کتے میں حرص کی بیماری پائی جاتی ہے۔ اور حرص کی وجہ سے وہ سب کچھ خود کھانے کا شوقین ہوتا ہے، کھانے کے دوران کسی دوسرے کتے کو قریب بھی برداشت نہیں کرتا، کسی کیلئے اسکا حصہ چھوڑنے کی بجائے ہر کسی کا حصہ خود ہڑپ کرنے کا عادی ہوتا ہے۔ یہ حرص ایسی گندی بیماری ہے جو کتے کے تمام دس خوبیوں کو نہ صرف مکمل طور پر چھپا دیتا ہے۔ بلکہ چوکیداری کا مشکل فریضہ سرانجام دینے کے باوجود، لوگ اسے محبت کی بجائے نفرت کرتے ہیں۔