نیوز فلیکس اور ڈیجیٹل روزگار

In عوام کی آواز
December 27, 2020

آج کے دور میں پوری دنیا اور بالخصوص ترقی پذیر ممالک میں جس طرح بے روزگاری بڑھ رہی ہے یہ ایک قابل تشویش بات ہے۔پوری دنیا کی حکومتیں بے روزگاری پر قابو پانے کے لئے بھر پور کوششیں کر رہی ہیں جس کے لئے وہ بڑی صنعتوں کا قیام، چھوٹے پیمانے پر قرضہ جات، گھریلو صنعتوں پر توجہ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے لئے پروگرام شروع کرتی ہیں مگر اس کے باوجود بے روزگاری ایک ڈراؤنا خواب بن کر سامنے کھڑی ہے۔
پاکستان میں بے روزگاری ایک مشکل چیلنج بن کر ابھر رہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ ہمارا ناقص اور بے کار تعلیمی نظام ہے جس میں ڈگریاں تو بٹ رہی ہیں مگر نوجوان عملی میدان میں بالکل بے کار ہیں۔ جدید دنیا میں طالب علموں کو نا صرف ڈگریاں دی جاتی ہیں بلکہ ان کو تعلیمی اداروں میں ہنر مند بھی بنایا جاتا ہے تاکہ وہ تعلیمی فراغت کے بعد خود اپنی روزی روٹی کما سکیں۔ اب تو نا صرف مختلف پیشوں سے پیسہ کمایا جا ریا ہے بلکہ انٹرنیٹ کی مدد سے بھی پیسہ کمانا کوئی مشکل کام نہیں رہا۔
مختلف ویب سائٹس پر سروسز فراہم کر کے معقول آمدن کمائی جا سکتی ہے۔پاکستان میں بھی بہت ساری ویب سائٹس سے پیسہ کمایا جا رہا ہے جن میں سے ایک سائٹ نیوز فلیکس کے نام سے بہت سارے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے جہاں پر لکھنے کا فن جاننے والے حضرات قلیل مدت میں کافی سارا پیسہ کما سکتے ہیں اس سائٹ کی ایک اچھی بات یہ بھی ہے کہ یہ اپنی قومی زبان اردو کو بھی پروموٹ کرتی ہے۔ وہ لوگ جو لکھنے کا ہنر جانتے ہیں انہیں چائیے کہ اس سائٹ سے بھر پور استفادہ کریں