اللہ تعالی کی نعمتوں پر شکر ادا کرنا

In اسلام
December 26, 2020

ہمیں اللہ‎ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ انھوں نے ہمیں بے شمار نعمتیں عطا کی ہیں،ہمیں چاہیے کہ ہم انکا دل سے شکر ادا کریں۔بیشک وہ تمام تعریف کے قابل ہیں۔اللہ تعالی ہمیں ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ ہمیں کوئی ایسا غلط کام نہیں کرنا چاہیے جس سے اللہ تعالی کی ناراضگی کا سبب ہو ہمیں ہر وقت کوشش کرنی چاہیے کہ ہم زیادہ سے زیادہ عبادت کریں،نماز پڑھیں اور قرآن پاک کی باقاعدگی سے تلاوت کریں۔ہمارے ساتھ کچھ نہیں جائے گا سوائے ہمارے نیک اعمال کے سب چیزیں یہیں رہ جانی ہیں اس دنیا میں اور یہ دنیا فانی ہے یہاں پر کچھ باقی نہیں رہنا۔ہمیں تو خوش ہونا چاہیے کہ ہم مسلمان امت میں سے ہیں اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت میں سے ہیں۔جتنا بھی شکریہ ادا کیا جائے اتنا کم ہے.
اللہ تعالی کی ہر کام میں کوئی نہ کوئی مصلحت ہوتی ہے جو ہمارے حق میں بہتر ہوتی ہے۔اگر کوئی چیز ہمارے حق میں بہتر نہیں ہوتی تو وہ ہمیں نہیں ملتی،تو ہمیں کبھی ناامید نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اللہ تعالی نے ہمارے لئے بہت کچھ اچھا سوچ رکھا ہوتا ہے تو بس ہمیں اس کی تمام نعمتوں سے واقف ہو جانا چاہیے اور اسی میں ہماری بہتری اور بھلائی ہے۔
ہمیں ہر وقت اس کی نعمتوں کا شکر ادا کرتے رہنا چاہیے اس نے ہمیں ماں،باپ،بہن،بھائی،دوست و احباب دیے۔دنیا کی ہر وہ شے دی جو ہمارے لئے بے حد ضروری ہیں اور سب سے بڑھ کر ہم مسلمان ہیں۔ہمیں ہر وہ کام کرنے چاہیے جس سے وہ خوش ہوتا ہے۔کبھی کسی کی دل آزاری نہیں کرنی چاہیے اللہ تعالی کبھی دل دکھانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے،
یہ عبرت کی جاں ہے تماشہ نہیں ہے۔

وقتی طور پر تو یہ دنیا ہمیں بہت اچھی لگتی ہے لیکن ہمارا اصل ٹھکانہ یہ دنیا نہیں آخرت ہے وہی ہماری زندگی ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالی ہمیں نیک راہ پر لائے اور ہمیں نیکی کرنے والا بنائے اور ہم سے راضی ہوجائے آمین۔

/ Published posts: 1

House wife & Vlogger