اولمپکس 2021، دو سگے بھائیوں کے درمیان جنگ

In کھیل
August 01, 2021
اولمپکس 2021، دو سگے بھائیوں کے درمیان جنگ

اولمپکس 2021 …ٹوکیو اولمپکس 2021 کے ہاکی مقابلے میں سگے بھائیوں کے درمیان جنگ۔ٹوکیو ( جاپان ) اولمپکس میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کانٹے دار ہاکی کا مقابلہ ہوا۔ ٹوکیو میں کھیلے گئے ہاکی کے اس میچ میں جہاں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ تھا- وہیں 2 سگے بھائیوں جیریمی ہاورڈ اور لیون کی بھی آپس میں جنگ تھی۔

جیریمی ہاورڈ آسٹریلیا اور لیون نیوزی لینڈ کی طرف سے نمائندگی کر رہے تھے۔لیون اپنی والدہ کے نیوزی لینڈ میں پیدا ہونے کی وجہ سے کیویز کی ہاکی ٹیم میں نمائندگی کے اہل ہوئے۔لیون نیوزی لینڈ ٹیم کے گول کیپر تھے۔میچ کے دوران ایک موقع پر آسٹریلیا کے جیریمی ہاورڈ نے پینلٹی سٹروک پر بھرپور حملہ کیا مگر گیند کو جال کا راستہ نہ دیکھا پائے۔

لیون اپنے بھائی سے ذاتی جنگ تو جیت گئے مگر ان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔