انڈیا کی دھمکی؟ غیر ملکی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنے لگے۔

In کھیل
August 01, 2021
انڈیا کی دھمکی؟ غیر ملکی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنے لگے۔

انڈیا کی دھمکی؟؟ غیر ملکی کھلاڑیوں کو شرکت کرنے سے روکنے لگے۔کون سا غیر ملکی کھلاڑی جس کے کانوں جوں تک نہ رینگی ؟کشمیر پریمئر لیگ مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم مظفرآباد میں 6 اگست سے 16 اگست تک شروع ہونے والی ہے جس میں پاکستان کرکٹ کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی کرکٹ کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنی تھی۔ لیکن انڈیا نے حسب روایت پاکستان کے خلاف اپنی ناکام سازشوں کو جاری رکھتے ہوئے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کرنے سے روکنا شروع کر دیا۔

اور ان کو یہ دھمکیاں بھی دینے لگے کہ اگر آپ کشمیر پریمئر لیگ میں شرکت کریں گے تو آپ پر ہمشیہ کیلئے انڈیا میں نہ صرف کرکٹ سرگرمیوں پر بلکہ ملک میں آنے پر بھی پابندی عائد کر دی جائے گی۔سری لنکا کے جارحانہ اور تجربہ کار بلے باز تلکارتنے دلشان نے انڈیا کی طرف سے لگائی جانے والی دھمکی کا بھر پور جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی دھمکیوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اور میں کشمیر پریمئر لیگ کھیلنے کے لئے ضرور جاؤنگا۔بین الاقوامی کھلاڑیوں میں تلکارتنے دلشان، مونٹی پنیسر، ہرشل گبز، فل مسٹرڈ، اویس شاہ اور میٹ پرائیر شامل تھے۔کشمیر پریمئر لیگ (KPL) میں 5 ٹیمیں شامل ہیں