رمضان اور پاکستان

In اسلام
December 27, 2020

یوں تو رمضان المبارک پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے رحمت ومغفرت کا مہینہ ہےلیکن ہم پاکستانی مسلمانوں کے لیے اس مہینہ اور اس کی مبارک ایک شب کی خاص اہمیت اس وجہ سے بھی ہےکہ اللہ تعالئ نے اس مبارک رات میں ہمیں آزادی عطاء فرمائی تھی رمضان کی ستائیسویں شب کو پاکستان کی تشکیل گویا اس حقیقت کی طرف اشارہ تھاکہ اس مملکت خداداد میں اسی کتاب مقدس کا نظام زندگی نافذکیا جاۓ اس اعتبار سے رمضان المبارک،تشکیل پاکستان کی سالگرہ اور اللہ تعالئ سے کیے ہوۓ عہد ہمارے عہد کی تجدید کا موقع بھی ہے۔
بے اثرروزے۔
آج ہمارے روزوں کے وہ فیوض و برکات ظاہر نہیں ہوتےاس کی اصل وجہ یہ ہے کہ ہم روزے کے اصل مقصدتقوئ سے بے خبر ہیں۔
اس کی اہم شرائط ایمان اور احتساب دونوں سے غافل ہیں۔
جس کی وجہ سے ہماری نمازیں دکھاوے کی ہیں اور روزے نمائشی ہیں۔
زکوة:
اللہ تعالئ کے عطاء کردہ معاشی نظام میں زکوة کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔
زکؤة کا اندازہ کچھ اس س بھی ہوتا ہے کہ قرآن میں اکثر مقامات پرادائیگی نماز کے ساتھ ہی ادائیگی زکوة کا حکم بھی دیا گیا ہے۔
نماز اگر بدنی عبادت ہے تو زکوة مالی عبادت ہے۔
نظام زکوة کی اسی حیثیت کے پیش نظر حضرت ابوبکر صدیقؓ زکوة سے انکار کرنے والوں سے باوجود کہ وہ کلمہ گو تھے جہاد کیا۔
حضرت ابوبکر صدیقؓ نے فرمایاکہ میں اپنی زندگی میں ان دونوں فرائض کی تکمیل میں کوئی فرق نہییں ہونے دوں گا۔
جو انسان زکوة ادا کرتا ہےوہ اللہﷻ کے حکم کے مطابق اپنا مال پاک کر لیتا ہے۔
ادائیگی زکوة اسے یہ بھی یاد دلاتی ہے کہ جو دولت وہ کماتا ہے وہ حقیقت میں اس کی ملکیت نہیں بلکہ اللہﷻ کی طرف سے دی ہوئی امانت ہے۔