102 views 4 mins 0 comments

The decline of wisdom and politics

In شوبز
August 27, 2021
The decline of wisdom and politics

قیام پاکستان بلاشبہ دانش اور سیاست کی ایک رومان انگیز داستان ہے اس خطے کا مسلمان جب بھی اپنا تاریخی اور سیاسی میزانیہ مرتب کرے گا تو دو شخصیات سے اپنا دامن کبھی نہیں چھڑا پائیگا اول قائد اعظم محمد علی جناح د وم علامہ محمد اقبال-خاندان ہو قبیلہ ہو یا پھر معاشرہ کبھی نہ کبھی ایسے دوراہے پر ضرور آ جاتا ہے جب اپنے سربراہ یا مربی کی حکمت اور بصیرت ہی اس کی تقدیر بن جاتی ہے

یہی وہ فیصلہ کن لمحات ہوتے ہیں جب گاڑی کا کانٹا بدلنے کا مرحلہ درپیش ہوتا ہے ذرا سی چوک نہ صرف راستہ کٹھن اور دشوار بنا سکتی ہے بلکہ پوری مسافت کو ہی را ئیگا ں کر سکتی ہے. ہم اس معاملے میں خوش قسمت رہے کہ تحریک پاکستان کے دوران یہ دونوں شخصیات ہمیں نصیب ہوئیں جو ناصرف اس وقت بلکہ آج تک اور آنے والے بہت سارے وقتوں کے لیے بھی ہمارے لیے دانش, حکمت, بصیرت اور فراست کا استعارہ رہیں گی. تاہم آج ہمارا اصل امتحان بھی شاید یہی ہے کہ کیا ہم اپنی اس فکری اور سیاسی میراث کا عشر عشیر بھی اپنے اندر رکھتے ہیں, کیا آج وطن عزیز میں کوئی ہے جو ان جیسا بننا چاہتا ہو جو ان کو آئیڈیلا ئیز کرتا ہو, کیا آج کی دانش اور سیاست ایسی کسی بھی جدوجہد کی حصہ دار ہے جو ہمیں ان دونوں شخصیات کے آدرشوں کے کہیں آس پاس دکھائی دیتی ہو-ایسا کیوں نہیں ہے کیا ہم نے کبھی سنجیدگی سے اس سوال کا جواب جاننے کی کوشش کی ہے حالانکہ ا س کا جواب بہت آسان ہے دانش ا ور سیاست بہتے ہوئے پانی کے دھارے ہیں پانی رواں دواں رہے گا تو صاف رہے گا نکھار آتا جائے گا, بند باندھ کر روک دیں گے تو جوہڑ بن جائے گا بدبودارہو جائے گا تعفن اٹھے گا. آزادی کی جدوجہد میں دونوں طرف سے اساطیری شخصیات جنوبی ایشیا کی عوام کے دلوں کو گرماتی رہیں

چاہے وہ قیام پاکستان کے داعی ہوں یا پھر متحدہ ہندوستان کے حامی۔ دونوں طرف فکری اور عملی جدوجہد کی شاندار مثالیں قائم ہوئیں جس میں نظریاتی وابستگی , سیاسی وفاداری اور کردار کی پختگی جیسے اوصاف نمایاں تھے. لیکن آزادی کے بعد کیا ہوا اس پارتو سب ٹھیک چلتا رہا ہماری طرف کیا ہوا ۔ کیا زمین بانجھ ہوگئ یا اہلیت کوچ کر گئی. اپنے قیام کے صرف 24 برس بعد ہی ہم نے اپنے فکری اور سیاسی وجود کو دو لخت کر دیا اس انحطاط کی آخر وجہ کیا ہے دونوں طرف کم و بیش ایک جیسے ادارے ایک جیسی عوام پھر فرق کہاں ہے فرق یہ ہے کہ اس طرف دانش اور سیاست اپنے فطری بہاؤ میں بہتی رہیں -ان میں جتنی صلاحیتیں تھی اس کے مطابق روبہ عمل رہیں جبکہ ہم نے ان دونوں کو زنجیروں میں جکڑ دیا. سوچوں پر پہرے بٹھا دیے اور سیاست کو قید کردیا. کیا نوجوان نسل کے سامنے دانشور اور سیاستدان کو بطور ہیرو کبھی پیش کیا گیا ہے اسے تو بس یہی بتایا گیا ہے کہ دانشور ہمیشہ بکاؤ ہوتا ہے اور سیاستدان نااہل. ویسے موجودہ حالات میں یہ بات کسی حد تک ٹھیک بھی ہے کیونکہ دانش اور سیاست کو بتدریج اور منصوبہ بندی سے زوال پذیر کیا گیا ہے جب آپ کھیل میں موجود باصلاحیت کھلاڑیوں کو بالجبر میدان سے باہر کردیں گے تو پھر درجہ دوم یا درجہ سوم سے ہی کھیلنا پڑے گا

ایسی ٹیم کو میدان میں اتارنا در حقیقت شکست اور رسوائی کو دعوت دینا ہے اگر ہم جیتنا چاہتے ہیں تو ہمیں آزادی دینا ہوگی دانش کو بھی اور سیاست کو بھی ہوں آمریت فکری ہویا سیاسی معاشرے کو تعفن زدہ کر دیتی ہے نئی سوچ اور منفرد خیالات کو پنپنے نہیں دیتی -آج پھر ہم تاریخ کے دوراہے پر کھڑے ہیں جہاں ایک طرف جبر ہے, سختی ہے, پابندیاں ہیں اور دوسری طرف حریت ہے, آزادی فکر ہے, حق انتخاب ہے. فیصلہ آج پھر ہماری قیادت کو کرنا ہے جس کی حکمت اور بصیرت ہماری آنے والی نسلوں کی تقدیر ہو سکتی ہے قیادت سے مراد یہاں دونوں طرح کی قیادت ہے سیاسی بھی اور ادارہ جاتی بھی شاید ایک بار پھر گاڑی کا کانٹا بدلنے کا وقت ہے

Translated in English:

The decline of wisdom and politics

The establishment of Pakistan is undoubtedly a romantic tale of wisdom and politics. Whenever a Muslim of this region sets his historical and political budget, he will never be able to get rid of two personalities. The first is Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah and the second is Allama Muhammad Iqbal. Whether it is a tribe or a society, sometimes it comes to a crossroads when the wisdom and insight of its leader or mentor becomes its destiny.

These are the crucial moments when the fork of the car has to be changed. A small square can not only make the path difficult and difficult but can also cover the entire distance. We are fortunate to have these two personalities during the Tehreek-e-Pakistan which will be a metaphor of wisdom, insight and foresight for us not only then but for today and for many times to come. However, our real test today is perhaps whether we keep even a tenth of our intellectual and political heritage inside us. The wisdom and politics of are part of any struggle that seems to us to be somewhere around the ideals of these two personalities – why isn’t it that we have never seriously tried to find an answer to this question even though its The answer is very simple. Wisdom and politics are flowing streams of water. If the water continues to flow, it will remain clean. Mythical figures from both sides in the struggle for independence have warmed the hearts of the people of South Asia

Whether they are advocates for the establishment of Pakistan or supporters of a united India. Both sides set excellent examples of intellectual and practical struggle in which qualities such as ideological commitment, political loyalty and character maturity were prominent. But what happened after independence, everything went well for us. Has the land become barren or has the qualification been coached? Only 24 years after its inception, we have divided our intellectual and political existence. What is the reason for this decline? Politics continued to flow in its natural course – to act according to their abilities while we chained them both. Guarded thoughts and imprisoned politics. Has the intellectual and politician ever been portrayed as a hero to the younger generation? He has simply been told that the intellectual is always worthless and the politician incompetent. By the way, in the current situation, this is also true to some extent, because wisdom and politics have been gradually and systematically eroded. Have to play

Putting such a team on the field is in fact an invitation to defeat and disgrace. If we want to win, we have to give freedom to both intellect and politics. Does not flourish – Today again we stand at the crossroads of history where on one side there is oppression, there is strictness, there are restrictions and on the other side there is freedom, there is freedom of thought, there is right choice. Today, the decision has to be made by our leadership, whose wisdom and insight can be the destiny of our future generations. Leadership refers to both types of leadership here, both political and institutional.

/ Published posts: 5

I 'm psychologist ,motivational writer and articale writer.