There are seven people on whom Allah bestows His mercy

In اسلام
August 30, 2021
There are seven people on whom Allah bestows His mercy

حضرت ابو الد ردہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میرے خلیل و محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وصیت فرمائی ہےکہ اللہ کےساتھ کبھی کسی چیز کو شریک نہ کرنا اگرچہ تمہارے ٹکڑے کر دیے جائیں اور تمہیں آگ میں بھون دیا جائے۔ اور خبردار کبھی جان بوجھ کر نماز نہ چھوڑنا کیونکہ جس نے قصد نماز چھوڑ دی تو اس کے بارے میں وہ ذمہ داری ختم ہوگئی جو اللہ کی طرف سے اس کے وفادار اور صاحب ایمان بندوں کےلیے ہے۔

اور خبردار شراب کبھی نہ پینا کیونکہ وہ ہر برائی کی کنجی ہے۔حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ سات آدمی ایسے ہیں جن پر اللہ پاک اپنی رحمت کا سایہ ڈالتا ہے ان میں سے ایک شخص وہ ہے جو اللہ پاک کا ذکر کرے تو اس کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوجائیں۔حضو ر صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم میں سے کوئی جوتا پہنے تو داہنے پاؤں سے شروع کرے اور جب نکالے تو بائیں سے شروع کرے ۔ ہونا یوں چاہیے کہ داہنا پاؤں پہنے میں پہنا ہوا اور نکالنے میں آخری- سیدنا ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :سب سے برا نام جس پر روز قیامت اللہ پاک کے ہاں شرمندگی ہوگی یہ ہے کہ آدمی اپنے آپ کو شہنشاہ کہلوائے ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سود کھانے والے ، کھلانے والے ، تحریر کرنے والے اور صدقہ نہ دینے والے پر لعنت کی نیز آپصلی اللہ علیہ وسلم نوحہ گری سے منع فرماتے تھے۔ حضو ر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم کو جنت پسند ہے تو اپنے بھائی کےلیے وہی پسند کرو جو اپنےلیے پسند کرتے ہو۔

اذان اور اقامت کے درمیان د عائیں رد نہیں ہوتی لہذا دعا مانگا کرو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہر ۔گ۔ناہ میں سے جتنا چاہے اور جب چاہے اللہ پاک معاف کر دیتا ہے لیکن ماں باپ کی نافرمانی کے گ ناہ کا مواخذہ دنیا ہی سے شروع ہوجاتا ہے۔اسے معاف نہیں کیا جاتا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ ، حضرت عمر رضی اللہ عنہ اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ مدینہ کے مشہور پہاڑ احد پر چڑھے تو وہ خوشی کے مارے ہلنے لگا تو حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا پیر اس پر مارا اور فرمایا ارے احد تھم جا تیرے اوپر ایک نبی ہے ایک صدیق ہےاور دو شہید ہیں۔

حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ میرے رب نے مجھ پر یہ پیش کیا کہ میرے لیے مکہ کے پہاڑوں کو سونے کا بنا دیا جائے- میں نے عرض کیا اے اللہ ! مجھے تو یہ پسند ہے کہ ایک دن پیٹ بھر کر کھاؤں تو دوسرے دن بھوکا رہوں تاکہ جب بھوکا رہوں وہ تیر ی طرف زاری کروں اور تجھے یاد کرو اور جب پیٹ بھروں تو تیرا شکر ادا کروں-تیری تعریف کروں۔ حضرت ابو ہریر ہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعے کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے۔ کہ اگر کسی مسلمان بندے کو حسن اتفاق سے خاص اس گھڑی میں خیر اور بھلائی کی کوئی چیز اللہ پاک سے مانگنے کی توفیق مل جائے تواللہ پاک اس کو وہ ہر چیز عطا فرمادیتا ہے۔

There are seven people on whom Allah bestows His mercy

It is narrated on the authority of Abu al-Radha that my beloved Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) commanded me never to associate anything with Allaah even if you are torn to pieces and you are roasted in the fire. And be careful never to leave the prayer intentionally, because whoever leaves the prayer intentionally, the obligation which is from Allah for His faithful and believing servants is over.

And be careful never to drink alcohol because it is the key to every evil. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: There are seven people on whom Allaah casts His shadow of mercy. One of them is the one who remembers Allaah and tears flow from his eyes. He said, ‘When one of you wears a shoe, he should start with his right foot, and when he takes it off, he should start with his left.’ It should be that the right foot is worn and the last to be taken out. It is narrated on the authority of Abu Hurayrah that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: That man should call himself emperor. It is narrated by Hazrat Ali (RA) that he narrates.

They heard from the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) that he cursed those who ate usury, fed them, wrote and did not give charity, and forbade the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) from lamenting. The Holy Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said: If you like Paradise, then choose for your brother what you like for yourself.

Prayers are not rejected between the call to prayer and the iqamah, so ask for prayers. The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: Allaah forgives as much as He wants and whenever He wills, but the accusation of disobedience to one’s parents starts from this world. It is not forgiven. It is narrated on the authority of Hazrat Anas that one day when the Holy Prophet (saws) climbed the famous mountain of Uhud in Madinah with Hazrat Abu Bakr, Hazrat Umar, and Hazrat Uthman, he started walking with joy. The Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) put his foot on it and said, “O Uhud!

The Holy Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said: My Lord has revealed to me that the mountains of Makkah should be made of gold for me. I said: O Allaah! I like to eat one day to fill my stomach and the next day to be hungry so that when I am hungry I will beg you and remember you and when I am full I will thank you and praise you. Hazrat Abu Hurayrah (may Allah be pleased with him) narrated that the Prophet (peace and blessings of Allah be upon him) said that there is a clock like this on Friday. What if a Muslim servant is able to ask Allah for something good and benevolent, especially in this hour of good fortune, then Allah will give him everything.

/ Published posts: 3246

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram