Health & Medicalصحت

Get rid of mental weakness

دماغی کمزوری سے چھٹکارا

Get rid of mental weakness

Medical experts call the brain the driver of the human body because it controls all the functions and actions of the body – and all the capabilities of the human body also depend on the functioning of the brain. The brain performs its functions under the control of the brain. The brain is an automated machine that speeds up as much as it is used, but at times brain weakness occurs due to some internal or external factors.

People who work in the brain, those who are involved in teaching, those who live in an environment of advocacy and nervous stress can often suffer from mental weakness. Weight loss will be followed by fatigue and constant tiredness. People with chronic colds may also experience mental retardation. Modern medical research has shown that brain metabolism is impaired. Impaired function of the brain’s messenger enzymes can lead to cerebral palsy. Deficiency of the required amount of Vitamin B12, Zinc, Calcium, Steel, Oxygen, and Folic Acid in the human body. The human brain can also suffer from weakness.

Similarly, frequent and relentless use of sedatives and drugs can interfere with the regular supply of red blood cells to the cerebral arteries, blood pressure, diabetes, chronic constipation, sudden accidents, trauma, long-term. Lack of sleep, constant failure in goals and marital disturbances, constant and constant thinking, and being surrounded by thoughts have a strong chance of disturbing the nervous system and causing mental weakness. Treatment The structure of the walnut kernel is very similar to that of the human brain. Daily intake of nutrients such as thyme, oxygen, and folic acid is the best tonic for the brain. Here are some simple home remedies for mental retardation and memory enhancement.

When you are suffering from mental weakness due to constant mental stress, you should soak a teaspoon of Zarshak Shereen in rose liqueur and eat Zarshak sweets in the morning and drink rose liqueur.

If you suffer from mental weakness due to lack of eyesight, then mix nutmeg, coriander seeds, almond kernels, and Egyptian weed to make a powder. As the mental weakness wears off, so does the vision.

When the hair of the head starts turning white due to mental weakness, make a mixture of one pound of marmalade herd, ten grams of black pepper, and five grams of cardamom green and eat it regularly with a spoonful of mouthwash. Will stop

Here are some of the best home remedies to get rid of common mental weaknesses. Use Make 50 grams of almond kernels, 50 grams of kernel kernels, 50 grams of cashew nuts, 50 grams of astokhudus, 10 grams of black pepper, and 100 grams of Egyptian saffron. Make a mixture of 100 grams of a roasted gram (peeled off), 100 grams of sweet almonds, 200 grams of desi sugar, and 1 pound of desi ghee, eat a big spoon in the morning, and drink lukewarm milk. The best benefits are to drink two pieces of marmalade at night while washing and drinking milk at bedtime. Eating fifty grams and drinking milk is very effective.

 

دماغی کمزوری سے چھٹکارا

طبی ماہرین دماغ کوانسانی جسم کا ڈرائیور کہتے ہیں کیونکہ یہ جسم کے تمام افعال و اعمال کو کنٹرول کرتا ہے- اور بدنِ انسانی کی تمام تر صلاحیتوں کا دارو مدار بھی دماغی کار کردگی پر ہو تا ہے۔عضلات و اعصاب کے ذریعے سے جسم کے تمام نظام دماغ کے زیرِ انتظام رہتے ہوئے افعال سر انجام دیتے ہیں۔دماغ ایک ایسی خود کار مشین ہے جو جتنی زیادہ استعمال ہو اتنی ہی تیز ہوتی ہے لیکن بسااوقات کچھ اندرونی یا بیرونی فیکٹرز کی وجہ سے دماغی کمزوری رونما ہونے لگتی ہے

دماغی کام کرنے والے، درس و تدریس سے وابستہ افراد، وکالت اور اعصابی دباؤ کے ماحول میں رہنے والوں کو اکثر دماغی کمزوری کا سامنا ہو سکتا ہے۔علاوہ ازیں ڈپریشن کا غلبہ ہو جانے سے دماغی جھلیوں میں خشکی بڑھ جاتی ہے اور خلیات کو خون کی رسدبا ہم نہ ہو پا نے کی وجہ سے ذہنی صلاحیتوں میں کمزوری واقع ہونے لگتی ہے۔اسی طرح دائمی نزلے میں مبتلا افراد کو بھی دماغی کمزوری کیا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔جدید طبی تحقیقات کی رو سے دماغی میٹا بولزم میں خرابی پیدا ہو جانے سے دماغی پیغام رساں خامرات کی کار کردگی متاثر ہو نے کی وجہ سے دماغی کمزوری رو نما ہو نے لگتی ہے۔انسانی جسم میں وٹامن بی بارہ ،زنک،کیلشیم،فولاد،آکسیجن اور فولک ایسڈ وغیرہ کی مطلوبہ مقدار میں کمی واقع ہو نے سے بھی انسانی دماغ کمزوری کا شکار ہوسکتا ہے۔

اسی طرح مسلسل سکون آور ادویات اور منشیات کے متواتر و بے دریغ استعمال کرنے سے دماغی شرائن تک خون کے سرخ ذرات کی با قا عدہ رسد میں رکاوٹ پیدا ہونا،بلڈ پریشر،ذیا بیطس، دائمی قبض، اچانک حادثات، ذہنی صدمات، طویل عرصے تک نیند پو ری نہ ہو سکنا، مقاصد میں مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہونا اورازدواجی الجھنوں میں گھرے رہنا ،متواتر اور لگاتار سوچتے رہنے اورتفکرات میں گھرے رہنے سے اعصابی نظام درہم برہم ہو کر دماغی کمزوری لاحق ہونے کے قوی امکانات ہوتے ہیں ۔دماغی کمزوری کاگھریلو علاج مغز اخروٹ کی ساخت کا جائزہ لیا جائے تو وہ ہوبہو انسانی دماغ سے مشابہہ دکھائی دیتی ہے۔طبی ماہرین مغز اخروٹ کو دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بے حد مفید بتاتے ہیں۔اسی طرح وٹامن اے،ای ،زنک،کیلشیم،فولاد،تھایا مین،آکسیجن اور فولک ایسڈ وغیرہ کے ماغذغذائی اجزاء کا روز مرہ لازمی استعمال کرنا دماغ کے لیے بہترین ٹانک کا کام کرتا ہے۔ دماغی کمزوری سے بچنے اور یاد داشت بڑھانے کی چند مفید ِآسان اور گھریلو ٹوٹکے ہیں۔

جب متواتر ذہنی دباؤ میں رہنے کے سبب دماغی کمزوری کا سامنا ہو تو زرشک شیریں ایک چمچی( چائے کا چھوٹا چمچ ) عرق گلاب میں بگھو کر صبح نہار منہ زرشک شیریں کھا کر عرق گلاب پی لیا جائے۔

 

اگر نظر کی کمی کے باعث دماغی کمزوری لاحق ہو تو مغز بادیاں،مغز کشنیز،مغز بادام اور مصری ہم وزن ملا کر سفوف بنالیں۔رات کو سوتے وقت ایک چمچ گائے کے نیم گرم دودھ کے ساتھ کھا کر بغیرکچھ مزید کھائے پیئے سو جائیں۔دماغی کمزوری دور ہو نے کے ساتھ ساتھ بینائی بھی تیز ہو جائے گی۔

 

جب دماغی کمزوری کی وجہ سے سر کے بال بھی سفید ہونے لگیں تو مربہ ہرڈ ایک پاؤ،مرچ سیاہ دس گرام اور الائچی سبز پانچ گرام باہم مرکب بنا کر ایک چمچ نہار منہ متواتر کھانے سے دماغی کمزوری سے نجات بھی ملے گی اوربال سفید ہونا بھی رک جائیں گے۔

عام دماغی کمزوری دور کرنے کے لیے بہترین چند گھریلو طبی تراکیب درج کی جاتی ہیں۔برہمی بوٹی 1گرام،مغز بادام سات عدد فلفل سیاہ تین عددخشخاس 1گرام ر ات کو پانی میں بھگو کر صبح نہار منہ بطریق سردائی گھوٹ کر تازہ مکھن دس گرام شامل کرکے استعمال کریں ۔ مغز بادام پچاس گرام، مغزسونف پچاس گرام، مغز کشنیز 50 گرام ،اسطوخودوس پچاس گرام، فلفل سیاہ دس گرام اور مصری سو گرام سفوف بنا کر رات کو سوتے وقت ایک چمچ چائے والا کھا کر دودھ کاایک گلاس پی لیا جائے۔ چنے سیاہ بھنے ہوئے (چھلکا اترا ہو) سو گرام،مغز بادام شیریں سو گرام ،دیسی شکر دو سو گرام اور دیسی گھی ایک پاؤ باہم مرکب بنا کر صبح نہار منہ ایک بڑا چمچ کھا کر نیم گرم دودھ پی لیں۔ مربہ ہرڈ دو عدد رات کوسوتے وقت دھو کرکھا کر دودھ پینا بھی بہترین فوائد کا حامل ہے۔مربہ آملہ دو عدد نہارمنہ کھانا یا مربہ آملہ،مربہ ہرڈ،مربہ سیب اور مربہ گاجر باہم ملا کر اس میں ورقِ نقرہ کا اضافہ کر کے نہار منہ پچاس گرام کھا کر دودھ پینا کمال تاثیر رکھتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!