دیس پردیس کی خبریں

Jinnah’s statue on Marine Drive in Gwadar was destroyed by BLF militants

گوادر کی میرین ڈرائیو میں جناح کا مجسمہ بی ایل ایف عسکریت پسندوں نے تباہ کر دیا۔

پاکستان کے بانی قائداعظم محمد علی جناح کا مجسمہ اتوار کو کالعدم بلوچ تنظیم کے دہشت گردانہ حملے میں تباہ کر دیا گیا۔ رپورٹوں کے حوالے سے بتایا گیا کہ کالعدم بلوچ لبریشن فرنٹ نے جناح کے مجسمے پر بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی جو اس سال کے شروع میں میرین ڈرائیو پر نصب کیا گیا تھا۔

مبینہ طور پر دہشت گردوں نے مجسمے کے نیچے ایک دھماکہ خیز آلہ نصب کیا جس نے مجسمے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا تاہم دھماکے کی نوعیت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا دریں اثناء سی ٹی ڈی گوادر تھانے میں سیون اے ٹی اے اور ایکسپلوسیو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ،گوادر کے ڈپٹی کمشنر میجر (ر) عبدالکبیر خان نے ایک بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کی جا رہی ہیں-تاہم، ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے جب کہ حکام نے تمام زاویوں سے معاملے کی تحقیقات کا ذکر کیا ہے۔

بلوچستان کے سینیٹر سرفراز بگٹی نے بھی اس حوالے سے ایک ٹویٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے اسے نظریہ پاکستان پر حملہ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حکام سے درخواست کرتا ہوں کہ مجرموں کو اسی طرح سزا دیں جس طرح ہم نے زیارت میں قائداعظم ریذیڈنسی پر حملہ کرنے والوں کودی تھی۔

Jinnah’s statue on Marine Drive in Gwadar was destroyed by BLF militants

The statue of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, the founder of Pakistan, was destroyed in a terrorist attack by the banned Baloch organization on Sunday. The banned Baloch Liberation Front claimed responsibility for the bombing of a statue of Jinnah that was planted on Marine Drive earlier this year, according to reports.

The terrorists allegedly planted an explosive device under the statue which completely destroyed the statue but the nature of the blast is yet to be ascertained. Gwadar Deputy Commissioner Major (retd) Abdul Kabir Khan told an international news agency that the matter was being investigated at the highest level – however, no arrests had been made so far. I have not come while the authorities have mentioned the investigation of the matter from all angles.

Balochistan Senator Sarfraz Bugti also shared a tweet in this regard in which he called it an attack on the ideology of Pakistan. ‘I urge the authorities to punish the perpetrators in the same way that we attacked those who attacked the Quaid-e-Azam Residency in Ziarat,’ he added.

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
error: Content is protected !!