دو ایسے وٹامن جو آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیں گے

In خوبصورتی اور جلد
September 28, 2021
دو ایسے وٹامن جو آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیں گے

خوبصورت اور جوان جلد ہر عمر کی لڑکی یا عورت کی اولین ترجیح رہی ہے صدیوں سے جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے کے لئے طرح طرح کے ٹوٹکے آزمائے جاتے تھے مگر گزرتے وقت کی بڑھتی ہوئی ترقی اور جدید ٹیکنالوجی نے باقی شعبوں کے ساتھ ساتھ حسن و خوبصورتی کے شعبے میں بھی کامیابی کے پنجے گاڑ کر ایسی ایسی پروڈکٹ اور جدید مشینری ایجاد کی ہے کہ ان سے استفادہ حاصل کرنے والی دنیا میں موجود امیر کبیر طبقے سے وابستہ خواتین کی اصل عمر کا اندازہ لگانا اس دور کا مشکل ترین کام ہے

اب چاہے شوبز سے وابستہ خواتین ہوں یا صاحب حیثیت گھرانوں کی عورتیں وہ جدید قسم کی اسکن ٹریٹمنٹ سے خود کو نوجوان رکھنے میں ہر وقت سرگرم عمل نظر آتی ہیں- اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ خوبصورت اور جوان جلد تو ہر طبقہ کی خواتین کی اولین ترجیح ہے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں چند ایسے وٹامن جن کے مستقل استعمال سے آپ اپنی جلد کو تا دیر جوان اور خوبصورت رکھ سکتی ہیں -سب سے پہلے بات کرتے ہیں وٹامن ای کی جی ہاں وٹامن ای- جو کہ بازار میں نہایت آسانی سے بے حد سستے داموں فروخت ہونے والی ایک جادوئی وٹامن ہے جسے آپ نا صرف اپنے چہرے پر لگا سکتی ہیں بلکہ اسے آپ سپلیمنٹ کے طور پر کھا کر جادوئی طور پر اپنی جلد آنکھیں بال اور ناخن کے کئی مسائل سے چھٹکارا حاصل کر سکتی ہیں -وٹامن ای کا تین سے چار ماہ مسلسل استعمال آپ کے جسم پر اس قدر حیرت انگیز فوائد مرتب کرتا ہے کہ آپ کے ارد گرد والے بھی حیران رہ جائیں

وٹامن ای کے ساتھ ساتھ وٹامن سی آپ کے جسم میں بننے والے کولاجن کو کبھی بھی ختم نہیں ہونے دیتے -ویسے تو وٹامن سی بھی بازار میں بہت آسانی سے مختلف شکلوں میں دستیاب ہے- پر اس کے ساتھ ساتھ اگر ہم قدرتی وٹامن سی کی بات کریں تو لیموں، مالٹا، سنگترہ اور کینو وٹامن سی کی افادیت سے مالا مال ہے- اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر وٹامن ای اور وٹامن سی استعمال کرتے ہیں -تو آپ کے جسم پر بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات نا ہونے کے برابر ہوتے ہیں -روانہ آٹھ سے دس گلاس پانی گھریلو اور قدرتی اجزاء سے جلد کی کلینزنگ ،سکربنگ سے آپ اپنی جلد کو جوان اور خوبصورت رکھ سکتی ہیں

1 comments on “دو ایسے وٹامن جو آپ کو کبھی بوڑھا نہیں ہونے دیں گے
Leave a Reply