396 views 5 secs 0 comments

خیر التابعین سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ

In اسلام
December 27, 2020

جن خوش نصیب ہستیوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےمنوروتاباں روےمبارک کی حالت ایمان میں زیارت کی-انھیں صحابہ کرام ( راضی اللہ عنہم)کےمعززومحترم لقب سے یاد کیا جاتا ہے-اور پھر جن مبارک ہستیوں نے صحابہ رضی اللہ عنہم کی زیارت کا شرف پایا، انہیں” تابعین کرام ،،کے عنوان سےیاد کیا جاتا ہے-صحابہ کرام ( راضی اللہ عنہم)میں سےسب سے افضل حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں-اور تابعین کرام میں سب سے افضل حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ ہیں-
حالات زندگی -آپ کا تعلق قبیلہ”مراد ” سے ہے- یمن کی ایک بستی جو آپکےاجداد میں سےایک شخص” قرن بن رومان بن نامیہ بن مراد ” کے نام منسوب تھی_قرن کے باشندے ھونے کی وجہ سے کہا جاتا ہے _سیدنا اویس قرنی رضی اللہ عنہ سادہ زندگی بسر کرتے تھے-بوسیدہ مکان اور قلیل سامان رکھتے تھے_آپ کے پاس صرف دو پرانے کپڑے تھے _ حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ جب شام ھوتی تو جو پاس ھوتا خیرات کر دیتے-

شہادت ومدفن-حضرت اویس قرنی رضی اللہ عنہ کی وفات کےمتعلق ایک قول یہ بھی ہے کہ ازربئیجان کے معرکہ سے واپسی پر اچانک بیمار ھو کر فوت ھو گے_

/ Published posts: 9

Name Shahnaz fatima kundian education MA history