110 views 3 mins 0 comments

If a person wants all his limbs to remain intact till his death and to keep himself healthy, then he should recite this verse 3 times a day and breathe on it.

In اسلام
October 24, 2021
If a person wants all his limbs to remain intact till his death and to keep himself healthy, then he should recite this verse 3 times a day and breathe on it.

جو شخص یہ چاہتا ہو کہ مرتے دم تک اس کے تمام اعضاء درست رہیں اور وہ خود بھی تندرست رہے. تو یہ آیت روزانہ تین دفعہ پڑھ کر دم کرلے.

فاقم وجھک للدین حنیفا فطرۃ اللہ التی فطرالناس علیھا لا تبدیل لخلق اللہ ذالک الدین القیم ولکن اکثر الناس لا یعلمون: سورۃ الروم آیت نمبر 30

صبح شام تین دفعہ ان آیتوں کو پڑھ کر اپنے ہاتھوں پر دم کر کے پورے جسم پر پھیر لیا. کریں انشاء اللہ آپ کے جسم کے تمام اعضاء صحیح سلامت اور تندرست رہیں گے. اللہ تبارک وتعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تبارک وتعالیٰ ہم سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اللہ سے یہ روایت کیا: اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

اے میرے بندو! میں نے اپنے اوپر ظلم کو حرام کیا ہے اور میں نے تمہارے درمیان بھی ظلم کو حرام کر دیا، لہٰذا تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو، اے میرے بندو! تم سب گمراہ ہو، سوائے اس کے جسے میں ہدایت دوں، سو تم مجھ سے ہدایت طلب کرو،.میں تمہیں ہدایت دوں گا، اے میرے بندو! تم سب بھوکے ہو سوائے اس کے جسے میں کھانا کھلاؤں، پس تم مجھ سے کھانا طلب کرو، میں تمہیں کھلاؤں گا، اے میرے بندو! تم سب بے لباس ہو سوائے اس کے جسے میں لباس پہناؤں، لہٰذا تم مجھ سے لباس مانگو میں تمہیں لباس پہناؤں گا، اے میرے بندو! تم سب دن رات گناہ کرتے ہو اور میں تمام گناہوں کو بخشتا ہوں، تم مجھ سے بخشش طلب کرو، میں تمہیں بخش دوں گا، اے میرے بندو! تم کسی نقصان کے مالک نہیں ہو کہ مجھے نقصان پہنچا سکو اور تم کسی نفع کے مالک نہیں کہ مجھے نفع پہنچا سکو، اے میرے بندو! اگر تمہارے اول اور آخر اور تمہارے انسان اور جن تم میں سے سب سے زیادہ متقی شخص کی طرح ہو جائیں تو میری بادشاہت میں کچھ اضافہ نہیں کر سکتے اور اے میرے بندو! اگر تمہارے اول و آخر اور تمہارے انسان اور جن تم میں سے سب سے زیادہ بدکار شخص کی طرح ہو جائیں تو میری بادشاہت سے کوئی چیز کم نہیں کر سکتے۔اور اے میرے بندو! اگر تمہارے اول اور آخر اور تمہارے انسان اور جن کسی ایک جگہ کھڑے ہو کر مجھ سے سوال کریں اور میں ہر انسان کا سوال پورا کر دوں تو جو کچھ میرے پاس ہے اس سے صرف اتنا کم ہو گا جس طرح سوئی کو سمندر میں ڈال کر (نکالنے سے) اس میں کمی ہوتی ہے، اے میرے بندو! یہ تمہارے اعمال ہیں جنہیں میں تمہارے لئے جمع کر رہا ہوں، پھر میں تمہیں ان کی پوری پوری جزا دوں گا، پس جو شخص خیر کو پائے وہ اللہ کی حمد کرے اور جسے خیر کے سوا کوئی چیز (مثلاً آفت یا مصیبت) پہنچے وہ اپنے نفس کے سوا اور کسی کو ملامت نہ کرے۔

اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

If a person wants all his limbs to remain intact till his death and to keep himself healthy, then he should recite this verse 3 times a day and breathe on it.

After reciting these verses three times in the morning and evening, he breathed on his hands and turned them all over his body. Inshallah, all the organs of your body will remain intact and healthy. We pray to God Almighty to grant us all the ability to follow it. Hazrat Abu Dharr (may Allah be pleased with him) narrates that the Holy Prophet (peace be upon him) narrated this from Allah: He said:

O, my servants! I have forbidden injustice to Myself and I have forbidden oppression among you, so do not wrong one another, O My slaves! You are all astray except for him whom I guide, so ask Me for guidance. I will guide you, O My slaves! You are all hungry except the one I feed, so ask me for food, I will feed you, O My servants! You are all naked except the one whom I clothe, so ask me to clothe you, I will clothe you, O My servants! You all sin day and night and I forgive all sins, you ask forgiveness from me, I will forgive you, O My servants! You are not the owner of any harm that can harm me and you are not the owner of any benefit that can benefit me, O my servants! If your first and last and your man and jinn become like the most pious person among you, you will not be able to increase anything in my kingdom and O my servants! If your first and last and your man and jinn become like the most wicked person among you, nothing can diminish from my kingdom. And O my servants! If your first and last and your man and jinn stand in one place and ask me and I answer every man’s question, what I have will be less than what I put in the sea. (By expulsion) it decreases, O My slaves! These are your deeds which I am gathering for you, then I will repay you in full for them. So whoever finds good, let him praise Allah and whoever is afflicted with anything but good (such as calamity or calamity) He should not blame anyone but himself.

May Allah be our supporter and helper. Amen

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram