125 views 3 mins 0 comments

Write Yahkeem or Majeed on the palm of your right hand tonight and go to sleep and see perfection in a dream

In اسلام
October 25, 2021
Write Yahkeem or Majeed on the palm of your right hand tonight and go to sleep and see perfection in a dream

یوں تو آپ استخارہ کے حوالے سے مختلف علمائے کرام سے مختلف اعمال سنتے اور کرتے ہیں ایک تو وہ استخارہ ہے جو لوگ آن لائن کرتے ہیں یا کسی سے کرواتے ہیں. ایسے لوگ بہت سے گھر برباد کر چکے ہیں. آن لائن استخارہ خدا کے لئے کبھی نہ نکلوائیں اور نہ کسی کے پاس جائیں صحیح استخارہ والا عمل خود کرنے کا ہوتا ہےجو کہ ہمیشہ خود ہی نکالا جاتا ہے جس میں ایک مسنون استخارہ بہت مشہور و معروف اور افضل بھی ہے

اس کے علاوہ بھی علمائے کرام نے خود سے کرنے والے مجرب استخارے اپنی کتابوں میں تحریر فرمائے ہیں. جن میں سے ایک استخارے کا عمل جو میرے خود کے تجربے سے گزرا اور الحمد للہ پہلی ہی رات میں تہجد کے وقت مجھے صاف صاف ہدایت بھی مل گئی. وہ استخارہ آپ کے لئے اس تحریر میں پیش کی جارہا ہے. انشاء اللہ بہت فائدہ ہوگا اور یہ بات ہمیشہ یاد رکھیں کہ ہر نئے کام کو شروع کرنے سے پہلے استخارے کی لازمی عادت ڈالیں. اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ آپ اللہ سے مشورہ کرتے ہیں

چنانچہ ایک حدیث میں آتا ہےجناب رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ” اللہ تعالیٰ سے استخارہ کا چھوڑ دینا اور نہ کرنا انسان کے لئے بد بختی اور بد نصیبی میں شمار ہوتا ہے” اسی طرح ایک اور حدیث میں حضور اقدس صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا” ما خاب من استخار ولا ندم من استشار یعنی جو آدمی اپنے معاملات میں استخارہ کرتا ہو وہ کبھی ناکام نہیں ہوتا

اور جو شخص اپنے کاموں میں مشورہ بھی کرتا ہو اس کو کبھی شرمندگی یا پچھتاوے کا سامنا نہیں کرنا پڑتا. اور جب اللہ کی مرضی بذریعہ خواب نظر آجائے تو پھر اس میں اللہ تعالیٰ آپ کو ہر قسم کے نقصان سے محفوظ بھی فرمالیتے ہیں استخارہ کتنے دن تک کرنے چاہئے ؟اس حوالے سے حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی ایک روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم نے مجھ سے فرمایا کہ “انس! جب تم کسی کام کا ارادہ کرو تو اس کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے سات مرتبہ استخارہ کرو” پھر اس کے بعد اس کا نتیجہ دیکھو تمہارے دل میں جو کچھ ڈالا جائے یعنی استخارے کے نتیجے میں بارگاہ حق کی جانب سے جو چیز تمہارے دل میں القاء کی جائے پھر اسی کو اختیار کرو تمہارے لئے وہی بہتر ہے ۔بہتر یہ ہے کہ استخارہ تین سے سات دن تک متواتر پابندی کے ساتھ کیا جائےاگر اس کے بعد بھی تذبذب اور شک جاری رہے تو استخارے کا عمل جاری رکھیں جب تک کسی ایک طرف رجحان نہ ہوجائے تو کوئی عملی قدم نہ اٹھائیں.

استخارے کا عمل کچھ یوں ہے کہ عشاء کی نماز کے بعد دو رکعت نفل نماز آپ نے اس طرح پڑھنی ہے کہ دونوں رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ یٰسین ایک ایک بار پڑھنی ہے اور پھر سلام پھیر کر دو سو مرتبہ اللہ تبارک وتعالیٰ کا یہ نام یَاخَبِیرُ بڑے دھیان سے پڑھنا ہےاور تسلی سے اور اطمینان کے ساتھ پڑھنا ہے .اس کے بعد اپنے جس مقصد کے لئے آپ استخارہ نکالنے جارہے ہیں اس مقصد کے لئے آپ دعا کریں اور بغیر کسی سے بات کئے پھر آپ نے داہنی ہتھیلی پر بال پین کی مدد سے “یاحکیم یا مجید” لکھ کر داہنی کروٹ پر سوجانا ہے. انشاء اللہ آپ دیکھیں گے پہلی ہی رات میں نیند کے اندر متعلقہ امور کے بارے میں آپ کو صاف صاف ہدایت ملے گی ۔اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

Write Yahkeem or Majeed on the palm of your right hand tonight and go to sleep and see perfection in a dream

So you hear and do different actions from different scholars regarding Istikharah. One is the Istikharah that people do online or get done by someone. Such people have destroyed many homes. Never take out Istikharah online for God’s sake and do not go to anyone.

Apart from this, the scholars have also written in their books the expert istikharas that they do. One of them was the process of Istikharah which I went through my own experience and thank God I got clear guidance during the first night of Tahajjud. That Istikharah is being presented to you in this article. Inshallah, it will be very beneficial, and always remember to make it a habit to start Istikharah before starting any new work. The advantage of this is that you consult Allah

Thus, it is narrated in a hadith that the Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said, Allaah says (interpretation of the meaning):

And the person who gives advice in his work never faces embarrassment or remorse. And when the will of Allah is seen through a dream, then in it Allah Almighty also protects you from all kinds of harm. For how many days should you perform Istikharah? The Prophet (peace and blessings of Allaah be upon him) said to me, ‘Anas! When you intend to do something, ask Allah seven times about it. Then look at the result of what is put in your heart, that is, what is in your heart as a result of Istikharah. It is better for you to do the istikharah for three to seven days with continuous restraint. If there is no trend, do not take any practical steps.

The practice of Istikharah is such that after Isha prayers, you have to perform two rak’ats of Nafl prayers in such a way that in both rak’ats, after Surah Al-Fatihah, you have to recite Surah Yaseen once and then return the salutation two hundred times. The name Yakhabir is to be recited with great care and with satisfaction and contentment. With the help of ‘Yahkeem or Majeed’ is written to swell on the right crotch. Inshallah, you will see in the first night of sleep you will get clear guidance about the relevant matters. May Allah be our supporter and helper. Amen.

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram