482 views 0 secs 0 comments

د عا کی برکت سے لکڑیاں سونا بن گئیں

In اسلام
December 27, 2020

ملک شام میں دو نوجوان عبادت الہیہ میں مشغول رهتے تھے۔ حسن عبادت کے باعث ایک کا نام صبیح اور دوسرے کا نام ملیح پڑ گیا تھا۔ اتفاقاً ان لوگوں نے کئی دنوں تک کچھ نہ کھایا۔ بھوکے رہے۔۔۔ باہم مشورہ کیا کہ آؤ، ویرانے میں چل کر کسی کو دین کی تعلیم دیں۔ممکن ہے اس عمل کی برکت سے الله ہمیں نفع پہنچاے۔ انہوں نے بیان کیا کہ ہمیں ایک حبشی ملا جو سر پر لکڑیوں کا بوجھ اٹھاۓ آ رہا تھا۔

صبیح و ملیح: اے شخص تیرا رب کون ہے؟ہماری یہ بات سن کر اس نے لکڑیوں کا گٹھڑ نیچے رکھا اور اس پر بیٹھ گیا۔۔۔
حبشی: یہ نہ پوچھو کہ تمہارا رب کون ہے؟ بلکہ یہ پوچھو کہ تمہارا دل میں ایمان کا مقام کیا ہے؟ہم دونوں یہ سن کر ایک دوسرے کا منہ تکنے لگ لگے پھر اس نے بولا پوچھو، پوچھو مرید کو اپنا سوال نہیں روکنا چاہئے۔ اس نے جب یہ دیکھا کہ ہم کوئی جواب نہیں دے رہے تو وہ کہنے لگا۔۔۔اے الله! اگر تو جانتا ہے کہ تیرے بعض بندے تجھ سے جو طلب کرتے ہیں تو انھیں دیتا ہے میرا یہ لکڑیوں کا گٹھڑ سونا کر دے۔اس کے یہ کہتے ہی لکڑیوں کا گھٹا سونے کا بن گیا۔۔۔اور چمکنے لگا۔۔۔پھر اس نے کہا:اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ تیرے بعض بندے گمنامی کو پسند کرتے ہیں۔۔۔اور شہرت سے بچتے ہیں تو اسے پھر لکڑی کر دے۔۔۔وہ گٹھڑ پھر لکڑی کا ہو گیا۔۔۔جسے اس نے اپنے سر پر اٹھایا اور چل پڑا۔۔۔اور پھر ہمیں اس کے پیچھے جانے کی ہمت نہ ہوئی۔

دوستو جو اللہ سے دوستی کا طالب بنتا ہے اللہ اسے اپنا دوست بنا لیتا ہے چونکہ اللہ کی صفت ہے کہ وہ دوست بناتا ہے بشرطیکہ جو اس سے دوستی لگاے۔اللہ نے دوست ہونے کے بارے میں قرآن مجید میں فرمایا ہے:اللہ دوست ہے مسلمانوں کا۔تو دوستو آپ نے دیکھا اللہ ے کیسے اپنی دوستو نبھاہی اس حبشی کے ساتھ۔دوستو جب اللہ قرآن میں وعدہ کر دیا تو اس سے بڑھ کر کیا بات ہوگی۔اللہ سے د عا ہے کہ ہم سب کو بھی اپنے دوست بنا لے۔ ہمارے تمام گناہوں کو معاف کر دے۔ہمیں اپنے پیارے حبیب کی سنتوں کے مطابق زندگی گزارنے والا بنا دے آمین.د عا ہے کہ اللہ ہم سب نیک اعمال کرنے کی توفیق دے۔۔۔آمین ثمہ آمین