ہاتھوں اور پاوں کی حفاظت

In خوبصورتی اور جلد
December 28, 2020

ہاتھوں اور پاوں کی حفاظت

ہاتھ اور پاؤں ہماری شخصیت کا ایک اہم حصہ ہےجو دیکھنے والے کی شخصیت پرگہرا تاثرچھوڑ تے ہیں۔جس طرح ہم اپنے چہرے کی صفائی کا خیال رکھتے ہیں ۔اسی طرح اگر ہم ہاتھوں اور پاؤں کی حفاظت کریں تو ان کی خوبصورتی ہمارے حسن کو چار چاند لگا دے۔موسم سرما میں خشکی کی وجہ سےہمارے ہاتھ اور پاؤں کی رنگت ماند پڑ جاتی ہے۔آج کل کی مصروف ترین زندگی میں اتنا وقت نہیں ہوتا کہ ہم بیوٹی پالرباقاعدگی سے جا سکیں۔لہذا کچھ آسان سے ٹوٹکے ہمارے وقت اور پیسے دونوں کی بچت کر سکتے ہیں۔اور ہمارے ہاتھ اور پاؤں کو خوبصورت ترین بنا سکتے ہیں۔
آپ مختلف طریقوں سے اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی حفاظت کر سکتے ہیں۔رات کو سونے سے پہلے ہاتھ اور پاؤں پر روغن بادام کی مالش کیجیے۔یہ آپ کی جلد کو نکھارتا ہے۔
انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس سے ہاتھوں کا مساج کیجیے۔
باورچی خانے میں کام کرتے وقت ٹماٹر کے رس سے اپنے ہاتھوں کا مساج کیجیے۔

لیموں کے ایک ٹکڑے کو چینی کے ساتھ ملا کر پاؤں اور ہاتھوں پر اچھی طرح رگڑے۔یہ آپ کی جلد کا میلا پن دور کرے گا۔اور آپ کی جلد کو نکھارنے گا۔
آلو کے ٹکڑے کو اچھی طرح اپنے ہاتھ اور پاؤں پر رگڑیں یہ قد در تی طور پر آپ کی جلد کی رنگت کو نکھارتا ہے۔
گھر میں برتن وغیرہ دھوتے وقت گلوز کا استعمال کریں۔
کپڑے اور برتن وغیرہ دھونے کے فوراً بعد اپنے ہاتھوں پر کسی اچھے لوشن یا کریم کا استعمال اپنی عادت بنالیجے۔اس کے استعمال سے ہاتھ کھردرے ہونے سے محفوظ ہو جاتے ہیں۔

ٹوٹکا
اجزاء
گلیسرین چار بڑے چمچ
ایلوویرا دو بڑے چمچ
لیموں کا رس آدھی پیالی

بنانے کا طریقہ۔
ایک پیالی میں ایلوویرا اور گلیسرین کو آپس میں اچھی طرح مکس کریں۔اب اس میں لیموں کا رس شامل کریں۔اچھی طرح مکس کرنے کے بعد اس محلول کو ایک شیشی میں بھر لیں۔
طریقہ استعمال۔
روزانہ رات کو سونے سے پہلے ہاتھوں اور پاؤں کو اچھی طرح صابن سے دھو لیں۔اس کے بعد اس محلول کو اچھی طرح اپنے ہاتھوں اور پاؤں پر سپرے کریں۔سکن میں جذب ہونے دیں۔انشاءاللہ کچھ دن کے استعمال سے ہی آپ کو اپنے ہاتھوں اور پاؤں کی رنگت میں واضح تبدیلی نظر آئے گی۔
یہ عمل خواتین اور مرد حضرات دونوں کر سکتے ہیں۔ہر عمر کے لوگ اس نسخہ کو استعمال کرسکتے ہیں۔یہ عمل تمام قسم کے سائڈ ا فیکٹ سے پاک ہے۔آپ اس کو استعمال کرتے ہوئے اپنے وقت اور رقم دونوں کی بچت کر سکتے ہیں۔بہت ہی کم وقت میں آپ اس کے نتائج سے فائدہ اٹھا سکتےہیں۔
تمام اجزاۓترکیبی آپ کو اپنے باورچی خانے سے ہی مہیا ہیں۔