سرسو ں کا تیل

In خوبصورتی اور جلد
December 28, 2020

سرسوں جسے ہم انگریزی میں “مسٹرڈ” کہا جاتا ہے ، اس کے بیج چھوٹے ، گول اور مختلف رنگ میں ہوتے ہے ۔ اس کا مزاج گرم اور خشک ہوتا ہے ۔ ان دانوں میں سے تیل نکالا جاتا ہے ، جسے ہم سرسوں کا تیل کہتے ہے ۔ ڈاکٹرز کے مطابق ” کھانوں میں سرسوں کے تیل کا استعمال دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ہے ۔

اس میں شامل مختلف اجزاء جسم میں خراب کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہے ۔ جب کے بلند فشار خون میں مبتلا افراد کے لیے یہ ایک نعمت سے کم نہیں ۔” اس کے علاوہ ، یہ تیل کئی اور خصوصیات کا بھی حامل ہے ۔ جیسے کے جسم پر اس کی مالش کرنے سے جلد کی ساخت بہتر ہوتی ہے ۔ چوں کے یہ تیل وٹامن ای سے بھر پور ہے ، تو اسے جلد پر لگانے سے جھریوں میں کمی آتی ہے ۔

نیز ، یہ سن اسکرین کے طور پر بھی کام کرتا ہے ۔ تا ہم ، زیادہ مقدار میں تیل کا استعمال خارش کا باعث بنتا ہے ، جب کے چکنی اور حساس جلد کے حامل افراد اس کے استعمال سے گریز کرے ۔ سرسوں کا تیل سر کے بالوں کی نشوونما کے بڑھنے کی رفتار سست ہو ، تو سرسوں کا تیل فائدہ مند ہے ۔ اس میں موجود بیٹا کیروٹین بالوں کی نشونما کے لیے فائدہ مند ہے ۔ اس کی مالش سے دوران خون بہتر ہوتا ہے ۔ اگر سرسوں کے بیچ پیس کر پیسٹ بنا کے سرسوں کے تیل میں مكس کر کے رات میں سر پر لگا کر سو جائے اور صبح بال دھو لے تو بال گرنا بند ہو جاتے ہے ۔ سرسوں کا تیل دل کی صحت اور بالو ں کے لیے بہت مفید ہے ۔

/ Published posts: 17

AMI3572movies Instagram link . https://www.facebook.com/AMI-movies-105809938120128/ . https://www.youtube.com/channel/UCOPB2_iJaVjnHylNnkVCKKg