ایمان

In اسلام
December 28, 2020

نحمدہ و نصلی علی رسولہ الکریم
امابعد ۔۔۔

اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں۔
لیس البر ان تولو وجوھکم قبل المشرق والمغرب و لکن البر من آمن باللہ والیوم الاخر والملئکۃ والکتاب والنبین،
ترجمہ: نیکی یہ نہیں کہ تم مشرق و مغرب ( کو قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کر لو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ اللہ پر اور قیامت پر اور فرشتوں پر اور ( اللہ کی نازل شدہ ) کتابوں پر اور ( تمام) نبیوں پر ایمان لائیں
(سورۃ بقرۃ آیت نمبر 177)
اور حضرت جبریل ؑ نے آپ ؐ سے پوچھا کہ :۔ اخبرنی عن الایمان قال ان تؤمن باللہ و ملئکتہ و کتبہ ورسلہ والیوم الاخر وتؤمن بالقدر خیرہ و شرہ
( مشکواۃ کتاب الایمان )
ترجمہ : حضرت جبریل ؑ نے عرض کی اےمحمد ؐ مجھے ایمان کے بارے میں بتائیں ( کہ ایمان کیا ھے اور کسے کہتے ہیں)
آقاؐ نے فرمایا کہ
ایمان یہ ہے کہ تو ایمان لائے اللہ پر اور اس کے فرشتوں اور کتابوں اور رسولوں اور قیامت کے دن پر اور تم ایمان لاؤ اچھی اور بری تقدیر پر ( کہ وہ اللہ کے طرف سے ھے)

معلوم ھوا کہ ایمانیات میں( 6) چیزیں داخل ہیں

1، اللہ پاک کی ذات اقدس
2، ملائکہ
3، اللہ کی طرف سے
نازل شدہ کتابیں
4، تمام نبی اور رسول
5، قیامت کا دن
6، تقدیر

اب ان 6، ایمانیات کی مختصر تشریح کریں گے

1، اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان لانا یہ ھے کہ اللہ پاک کی ذات واجب الوجود ھے وحدہ لا شریک ھے اس کے سوا کوئی معبود نھیں ھے ھر عیب سے پاک زمین و آسمان سورج چاند تارے بلکہ پوری کائنات کا وھی اکیلا خالق و مالک و رازق ھے

2، اور ملائکہ پر ایمان لانا یہ ہے کہ وہ نور کی پیدائش ہئیں وہ ھماری طرح کھاتے پیتے نہیں اور ان کے اندر نافرمانی اور معصیت کا مادہ نہیں وہ ھمیشہ اللہ پاک کی اطاعت میں لگے ھویے ہئیں اور وہ معصوم عن الخطا ہئیں

3، اور کتابوں پر ایمان لانا یہ ھے کہ جتنے بھی نبی اور رسول اللہ پاک نے بھیجے ہیں اور ان سب پر جو جو کتابیں یا صحیفے نازل ھوئے ہئیں ہم سب پر ایمان لاتے ہئیں کہ وہ سب منزل من اللہ ہیں

4، اور رسولوں اور نبیوں پر ایمان لانا یہ ھے کہ اللہ پاک نے جتنے بھی نبی اور رسول بھیجے ہیں ھم حضرت آدم ؑسے محمد مصطفی ؐ تک سب کو مانتے ہیں کہ وہ اللہ کے برحق نبی و رسول تھے

5، اور قیامت کے دن پر ایمان لانا یہ ھے کہ یہ دنیا فانی ہے ایک دن ختم ہو جانی ہے جس دن یہ دنیا ختم ھو گئی وہ قیامت کا دن ہوگا اورموت کے بعد ھم سب نے اٹھنا ھے اور اللہ پاک ھم سب سے حساب و کتاب لیں گےیعنی اس دن ھم سب قبروں سے اٹھائے جائیں گے اور اللہ پاک کے آگے پیش کئے جائیں گے

6، اور تقدیر پر ایمان لانا یہ ھے کہ اچھی اور بری تقدیر اللہ پاک کی طرف سے ھے یہ عقیدہ ہو

وما علینا الا البلاغ

/ Published posts: 1

Pakistan sindh