کشمیر پریمئیر لیگ

In عوام کی آواز
December 28, 2020

کشمیر پریمئیر لیگ پوری دنیا کو ایک میسج دے گی کہ آزاد کشمیر کے عوام پرامن ہیں اور اپنی زندگیاں انجوائے کر رہے ہیں جبکہ جموں کشمیر میں آئے روز بھارت ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جا رہا ہے۔

کشمیر پریمئیر لیگ کی افتتاحی سرمنی 24 دسمبر بروز جمعرات گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی نے شرکت کی لیگ اگلے سال یکم اپریل سے 10 اپریل تک میرپور اور مظفرآباد کے کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلی جائے گی جبکہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کو ضرورت کے طور پر رکھا گیا ہے لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ 7 میچ میرپور اور 11 میچ جن میں سیمی فائنل اور فائنل مظفرآباد سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ہر ٹیم میں 5 کھلاڑی کشمیر کے رہائشی لیے جائیں گے جبکہ باقی پاکستان کے بین الاقوامی سٹارز شامل ہوں گے جبکہ 2nd ایڈیشن میں بیرونی ممالک کے کھلاڑی بھی شامل کیے جائیں گے۔

کشمیر پریمئیر لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں راولا کوٹ ہاکس،باغ سٹالینز،مظفرآباد ٹائیگرز،میرپور رویلز،کوٹلی پینتھرز اور اوورسیز ووریرز شامل ہیں۔
کشمیر پریمئیر لیگ کے صدر عارف ملک کا کہنا ہے کہ یہ لیگ پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپرووڈ شدہ ہے اور پی سی بی کے ہی امپائرز اور ریفری نگرانی کریں گے اور اینٹی کرپشن یونٹ دیکھ بھال کرے گا۔

/ Published posts: 1

میرا نام ستار بہادر ہے میں ہری پور ہزارہ سے ہوں اور سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہوں ساتھ ہی ایک سیاسی پارٹی کا مرکزی عہدے دار بھی ہوں۔