کھیلوں سے رہیں ہر لمحہ با خبر

In عوام کی آواز
December 28, 2020

ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ: رضوان، فہیم کی شاندار شراکت، فالو آن کاخطرہ ٹل گیا -ولنگٹن (ویب ڈیسک)ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم کے کپتان رضوان اور فہیم اشرف کی سینچری شراکت نے ٹیم کو فالو آن ہونے سے بچا لیا۔

میچ کے تیسرے دن کھیل شروع ہوا تو عابد علی سکور میں 9 رنز کے اضافے کے بعد 25 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئے، بطور نائٹ واچ مین بیٹنگ کرنے والے فاسٹ بولر محمد عباس 5 رنز بناکر لوٹ گئے۔سابق کپتان اظہر علی اور حارث سہیل کا بھی وکٹ پر قیام مختصر رہا، اظہر علی 5 اور حارث سہیل 3 رنز بناسکے، فواد عالم اور کپتان محمد رضوان نے 28 رنز جوڑ کر کچھ مزاحمت کی مگر فواد عالم 9 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔چائے کے وقفے سے چار منٹ قبل بارش اور ژالہ باری شروع ہوگئی جس کے سبب 112 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل روک کر چائے کا وقفہ شیڈول سے پہلےکر دیا گیا۔

چائے کے وقفے کے بعد جب کھیل دوبارہ شروع ہوا تو کپتان محمد رضوان نے اپنی نصف سینچری سکور کی۔کپتان رضوان اور فہیم اشرف کے درمیان قائم ہوئی شراکت ٹیم کو بحران سے نکالنے میں کارآمد ثابت ہوئی، دونوں کھلاڑیوں نے اپنی نصف سینچری مکمل کی اور مل کر 107 رنز جوڑے۔رضوان 71 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے، ان کے بعد آنے والے یاسر شاہ 4 رنز بنا کر واپس پویلین لوٹ گئے۔پاکستان کی جانب سے 86 رنز بناے والے فہیم اشرف کے ساتھ 6 رنز بنا کر شاہین شاہ موجود ہیں۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائیل جیمی سن، ٹرنٹ بولٹ اور ٹم ساؤتھی نے دو دو وکٹیں لیں، جبکہ ویگنر نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔ماؤنٹ منگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کو پہلی اننگز میں197 رنزکا خسارہ باقی ہے جبکہ اس کے 2 کھلاڑی ابھی باقی ہیں

/ Published posts: 14

میرا نام محمد حسنین ھے۔میں نے اردو لکھنے کا کورس کیا ھے۔میں اس پلیٹ فارم پر بھی ا چھی طرح کام کروں گا

Facebook