سردیوں میں لیموں سے جلد کو نکھارنے کے لیے چند ٹوٹکے

In خوبصورتی اور جلد
December 28, 2020

لیموں سے جلد نکھاریں
*
لیموں کا رس ایک تولہ روغن زیتون دو تولہ روغن بادام ایک تولہ تینوں کے آمیزےکو رات سوتے وقت چہرے اور گردن ملیں

* زعفران لیموں روغن زیتون اور شہد کے چند قطرے شامل کریں اور چہرے پر استعمال کریں رنگ نکھر جاے گا

* آدھا پاو دودھ میں ایک لیموں نچوڑ دیں دودھ پھٹ جاے گااسکا رس الگ کر لیں اور اس آمیزے کو چہرے گردن اور ہاتھ پاوں پر بھی استعمال کر سکتے ہیں

* لیموں کا رس چار پانچ چمچ عرق گلاب کی ایک بوتل اور گلیسرین کی چھوٹی بوتل تینوں کو مکس کرکے ایک بوتل میں ڈال کے رکھ دیں اور روزانہ ہاتھوں پیروں پر استعمال کریں

*چہرے کی شکن دور کرنے کے لیے لیموں کو دن میں دو سے تین بار چہرے پر ملیں اور آدھا گھنٹے کے بعد صابن سے چہرہ دھو لیں

*ایک انڈہ توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کر لیں اس میں دو چاے کے چمچ روغن بادام ملا لیں ایک چمچ لیموں کا رس پھر ان سب کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور چہرے پر آہ
آہستہ سے ملیں پندرہ منٹ کے کے نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں