Write this Prayer , customers’ rush on the shop, increase the salary to the customer’s shop.

In اسلام
February 11, 2022
Write this Prayer , customers' rush on the shop, increase the salary to the customer's shop.

اللہ پا ک سارے جہان کا پیدا کرنے والا اور پالنے والا ہے۔ انسان کی بے شمار ضروریات میں سے بنیاد ی ضرورت روٹی، کپڑا اور مکان ہے۔ ظاہر سی بات ہے کہ انسان اپنی ضرورتیں پوری کرنے کے لیے مختلف طریقوں سے روپے کمانے کی کو شش بھی کرتا ہے۔ جس میں تجارت سب سے اعلیٰ اور افضل طریقہ ہے۔ روزی تلاش کرنے کاحکم قرآن مجید میں بھی ، اور احادیث بھی آتا ہے۔ کاروبار میں مسلسل نقصان ہورہا ہو تو ایسے کاروبار کو مسلسل فائد ہ مند بنانے کےلیے یا کاروبار کی ترقی اور کامیابی کےلیے آج ایک نبوی عمل آپ کو بتائیں گے۔

یہ بہت مجرب عمل ہے۔اگرکاروبار ٹھپ ہوجائے تو کونسا وظیفہ کرنا چاہیے جو کاروباری استحکام کے لیے ایک انتہائی مجرب عمل ہو۔ انسان بعض مرتبہ کوئی کاروبار شروع کرتا ہے جو کہ کچھ عرصہ بعد چلنے لگ جاتا ہے۔ جس سے انسان کو امید ہوجاتی ہے۔ کہ اب بس دن پھرنے والے ہیں۔ لیکن پھر اچانک سے کاروبار میں نقصان ہونے لگ جاتا ہے۔ اور ایک دم چلتا ہوا کاروبار بالکل ختم ہوکر رہ جاتا ہے۔ اگر کبھی اس طرح کا مسئلہ پیش آجائے تو سمجھ لیں کہ حاسدین کا حسد اپنا کام کررہا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ صدقات کو اختیار کیاجائے اور اس کے ساتھ ساتھ اللہ کی طرف رجوع ہو۔ اور کچھ وظائف کیے جائیں جن کی برکت سے کاروبار میں آسانی پیدا ہو۔ جو آج آپ کوبتائیں گے۔ انشاءاللہ آپ کا کاروبار دوبارہ سے چل پڑ ے گا۔ اور اللہ پاک برکت فرمادیں گے۔

اس عمل کی سب سے بڑی بات یہ ہے کہ حدیث سے ثابت ہے۔ نبی کریمﷺ نے بھی یہ عمل کرنے کو دیا تھا۔نبی کریم ﷺ دو جہانوں کے سردار آقا دو عالم کی ہربات حق بھی ہے اور سچ بھی ہے۔ اس عمل کی خوبی یہ بھی ہے کہ اللہ پاک اتنا مال ودولت عطاکرتے ہیں کہ عمل کرنے والا خود بھی مال ودولت سے فائد ہ حاصل کرتا ہے۔ اور دوسروں کو بھی فائد ہ دیتا ہے۔ اس حوالے سے ایک وظیفہ ہے جس سے کاروبار میں برکت اور کشادگی ہوجائے گی۔ یاد رکھیں دعا اور تسبیحات کے ساتھ ساتھ کاروبار کی بنیادی تقاضے بھی پورے کرنے چاہیں۔ اپنی مناسب تشہیر کریں اور لوگوں کو اچھی خدمات فراہم کریں ۔ تاکہ لوگوں کا آپ پر اعتماد قائم ہو، کاروبارکی ترقی کےلیے ضروری ہے کہ حلا ل وحرام میں تمیز کی جائے ۔ دھوکہدہی اور ملاوٹ نہ کی جائے۔

لیکن اس کے ساتھ ساتھ دکان یا جائے کاروبار میں آپ جمعرات کے دن عصر کی نماز کے بعد چند آدمی اکٹھے کرکے بہتر(72) مرتبہ سورۃ یسین پڑھیں۔اور اس کے بعد مغرب کی نماز ہونے تک یہ دعا پڑھتے رہیں۔

“اللھم المغفنی بحلالک عن حرامک واغنی بفضلالک عن من سواک”

مغر ب کی نماز کے بعد کاروبار کے مقام پر اللہ پا ک سے فراخی رزق کی دعا کریں۔ اور آخر میں پھر سورت یسین کا ورد جنہوں نے آپ کے ساتھ بیٹھ کر کیا ہے۔ ان کی کھانے کے ساتھ تواضع کریں۔ انشاءاللہ رزق کشادہ ہوجائے گا۔ کاروبار دوبارہ چل پڑے گا۔ اور اللہ پاک پہلے سے بھی زیادہ برکت فرمادے گا۔ اس وظیفے کے چند دن پڑھنے پریشان حال انسان کے لیے کوئی غیبی مدد ضرور حاصل ہوجاتی ہے۔ پریشانی ختم ہوجاتی ہے۔ رزق کی فروانی شروع ہوجاتی ہے۔ اوراس وظیفے کو گیارہ سے چالیس روز تک مسلسل کریں۔ اور قرآن پاک کی تلاوت کریں۔ اور حضور اکرم ﷺ پر درود پاک پڑھ لیا کریں۔

/ Published posts: 3238

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram