اسلامی تہذیب و تمدن

In اسلام
December 28, 2020

اسلامی تہذیب و ثقافت کےخصائص
اسلامی تہذیب ایک با مقصد فطری اورسادہ تہذیب ھے۔ جو ہدایات ربانی پر مبنی ھے۔اس میں انسان اور کائنات اور خالق ومخلوق کاتعلق بیان کیا ھے۔ اسلامی تہذیب زندگی کا مکمل اور منظم ضابطہ پیش کرتی ھے۔اسلامی تہذیب ثبات وتغیر کو پیش کرتی ھے۔یہ تہذیب ہمہ گیر اور ابدی ھے۔ اسلامی تہذیب کی امتیازی خصوصیات اسے دیگر تہذیبوں پر فوقیت دیتی ہیں۔ اسلامی تہذیب کی خصوصیات کی تفصیل یہ ھے۔

نمبر1)واضح نصب العین:-یہ ایک واضح مقصد اور نصب العین دیتی ھے۔ اس کی پہلی بنیاد عقیدہ توحید ھے۔سورہ النسا میں ارشاد باری تعالی ھےکہ انسان کا خمیر مٹی سے اٹھا یا گیا ھےاور مر کر مٹی میں مل جاۓگا۔ عقیدہ توحید سے مراد اللہ کو ایک ماننا ھے۔ کوئی اس کا شریک نہیں۔ وہ بے نیاز ھے کسی کا محتاج نہیں تمام کائنات اس کی محتاج ھے۔ ازل سے ھے اورابد تک رہےگا۔

نمبر2)اور اسلامی تہذیب کا دوسرا عقیدہ رسالت محمدی ھے۔یعنی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر ایمان لانا ھے۔ آپ صلی علیہ وآلہ وسلم خاتم الانبیاء اور سید الرسل ھیں۔ اب قیامت تک تمام انسانوں کے لیے نجات اور فلاح رسالت محمدی کے اتباع میں ھے۔

نمبر3)علم وحکمت: اسلامی تہذیب کی بنیاد علم و حکمت پر رکھی گئی ھے۔ سورہ البقرہ میں ھے کہ جسے علم وحکمت دی گئی اسے ہر بھلائی دی گئی۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم علیہ وآلہ وسلم کو تلقین کی گئی کہ وہ ہمیشہ علم میں اضافہ کی دعا کریں۔

نمبر4)عالمگیراخوت:اسلام اونچ نیچ کے امتیاز ات ختم کرتا ہے اور اعلان کرتا ہے کہ مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں -فرمان الہی ہے۔
ترجمہ :
بے شک تمام مومن بھائی بھائی ہیں۔آنحضورصلی علیہ وآلیہ وسلم نے فرمایا:اللہ کے بندوں تم سب بھائی بھائی بن جاؤ

معاشرے میں تعلقات کو بگاڈنے اور دلوں میں کدورت پیدا کرنیوالی غیبت خیانت اورغط بیانی ہے۔ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم مسلمان مسلمان کا بھائی ہے۔وہ اس سے خیانت نہیں کرتا,غلط بیانی نہیں کرتا ہر مسلمان پر دوسرے مسلمان کی عزت مال اور خون حرام ہے۔نیز ارشاد فر مایا یحنی تمام مخلوق خداکا کنبہ ہےاورہمدردی کا مستحق ہے۔
اورفرمایا مسلمان شفقت باہمی مروت اودہمدردی میں ایک جسم کی مانند ہے۔اگرعضوبیمار ہوتوتمام جسم بے خواب اوربخار آلود ہے۔ایک مسلمان کی تکلیف تمام ملت اسلامیہ کی تکلیف بن جاتی ہے۔اسلامی تہذیب میں عبادت یا ذکر الہی کاتصور اسی جامعیت کا علمبردارہے۔