The simplest and most experienced istikharah of Alhamdulillah

In اسلام
February 13, 2022
The simplest and most experienced istikharah of Alhamdulillah

اس تحریر میں ایک مجرب استخارہ بتایا جارہا ہے جو کہ” الحمد للہ” سے کیاجاتا ہے. بہت سے لوگ یہ بات کرتے ہیں کہ ہم استخارہ جس نیت سے بھی کرتے ہیں اور استخاراکرنے کے بعدرات سوجاتے ہیں لیکن ہمیں خواب میں کچھ نظر نہیں آتا. یا پھر ہم نے بہت سے ایسے طریقوں سے استخارہ کیا ہے جن سے ہمیں کوئی نتیجہ معلوم نہیں ہوتا .آیا کہ جس کام کے لئے ہم نے استخارہ کیا وہ کام کریں یا نہ کریں.

اس تحریر میں بہت ہی آسان طریقہ بتایا جا رہا ہے جو کہ آپ اپنی کھلی آنکھوں سے کرسکتے ہیں.یہ دس پندرہ منٹ کا بہت ہی آسان عمل ہے. کوئی بھی شخص کسی بھی کام کے لئے یہ استخارہ کرسکتا ہے ۔ چاہے آپ شادی کے لئے استخارہ کرنا چاہیں یا کسی نیک مقصد کے لئے استخارہ کرنا چاہیں تو آپ یہ عمل کرسکتے ہیں ۔ حضرت عبداللہ بن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ

بعض اوقات انسان اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرتا ہےکہ جس کام میں میرے لئے خیرہو وہ کام ہوجائے تو اللہ تعالیٰ اس کے لئے وہ کام اختیار فرمادیتے ہیں جو اس کے حق میں بہتر ہوتا ہے

لیکن ظاہری اعتبارسے وہ کام اس بندہ کی سمجھ میں نہیں آتا تو وہ بندہ اپنے پرور دگار پر ناراض ہوتا ہے کہ میں نے اللہ تعالیٰ سے تو یہ کہا تھا کہ میرے لئے اچھا کام تلاش کیجئے لیکن جو کام ملا وہ تو مجھے اچھا نظر نہیں آرہا ۔اس میں تو میرے لئے تکلیف اور پریشانی ہے. لیکن کچھ عرصہ کے بعد جب انجام سامنے آتا ہے تب اس کو اندازہ ہوتا ہے کہ حقیقت میں اللہ تعالیٰ نے میرے لئے جو فیصلہ کیا تھا وہ میرے حق میں انتہائی بہتر تھا. اس روایت میں چند باتیں ملتی ہیں جو کہ بہت ہی قابل ذکر ہیں ان کو سمجھ لینا چاہئے تاکہ مستفید ہوا جا سکے.

پہلی بات یہ ہے کہ جب کوئی بندہ اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرتا ہے، استخارہ کا مطلب ہے کہ اللہ سے مشورہ کرنا. آپ کوئی بھی کام کرنے جارہے ہوتے ہیں تو آپ اللہ تعالیٰ سے مشورہ کرتے ہیں کہ آیا وہ کام کریں یا نہ کریں ۔ جب کوئی بندہ اللہ تعالیٰ سے استخارہ کرتا ہے تواللہ تعالیٰ اس کے لئے خیر کا فیصلہ فرمادیتے ہیں .استخارہ کے بارے میں لوگوں کے درمیان طرح طرح کی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں عام طور پر لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ استخارہ کرنے کا کوئی خاص طریقہ اور خاص عمل ہوتا ہے ،کوئی خواب نظر آتا ہے اس خواب کے اندر ہدایت دی جاتی ہے کہ فلاں کام کرو یا نہ کرو۔

یہاں پر یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ حضور ﷺ سے استخارہ کا مسنون طریقہ ثابت ہے اس میں اس قسم کی کوئی بات موجود نہیں ہے. بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ استخارہ رات کو سوتے وقت ہی یا پھر عشاء کی نماز کے بعد ہی کرنا چاہئے ایسا بالکل ضروری نہیں ہے. بلکہ جب بھی موقع ملے اس وقت استخارہ کرلیں نہ رات کی کوئی قید ہے نہ ہی دن کی کوئی قید ہے استخارہ کرنے کا طریقہ یہ ہے

آپ نے وضو کرنے کے بعد دو رکعت نماز نفل اداکرنی ہے۔” سبحان اللہ” پڑھنے کے بعد “الحمدُ للہ” پڑھنی ہے. اور جب لفظ” ایاک نعبد” پر پہنچیں تو آپ نے” نعبدُ “کی تکرار کرنی ہے. آپ کا چہرہ دائیں یا بائیں طرف مڑ جائے دل میں اپنے کام کا تصور رکھنا ہے ۔ جب آپ “نعبُدُ “کی تکرار کریں گے اگر آپ کا چہرہ دائیں طرف ہوجائے تو سمجھئے کہ کامیابی ہوگی. آپ کو وہ کام کرنا چاہئے. اور اگر آپ کا چہرہ بائیں طرف ہوجائے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کام آپ نہ کریں. اس میں آپ کے لئے فائدہ نہیں ہے. آپ اس کام کو کرنے سے رک جائیں۔اللہ ہم سب کا حامی وناصرہو۔آمین

/ Published posts: 3242

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram