287 views 0 secs 0 comments

Provision increase and development

In اسلام
March 09, 2022
Provision increase and development

رزق ایک ایسی نعمت ہے جس کی تقسیم کا اختیار مالک کائنات نے اپنے پاس رکھا ہے. اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ ہر انسان کو اپنے پاس سے رزق عطا فرماتا ہے اور اس رزق میں اضافہ اور ترقی بھی عطافرماتا ہے. مگر انسانوں کی فطرت یہ ہے کہ وہ یہ بھول جاتے ہیں کہ رزق کا وعدہ اللہ تعالیٰ کی ذات نے کر رکھا ہے لہٰذا وہ ہماری قسمت میں لکھا گیا دانہ پانی ہمیں ضرور عطافرماتا ہے

مگرافسوس کہ بہت سے لوگ توکل اور یقین کی کمی کا شکار ہو کر وقت سے پہلے اور ضرورت سے زیادہ طلب کرتے ہیں یا لالچ کا شکار ہوکر بعض اوقات ناجائز اور حرام طریقے اپنا کراپنا حلال رز ق بھی کھو دیتے ہیں اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب ﷺ نے ہمیں رزق حلال کمانے کا طریقہ تجارت اور کاروبار کے مکمل اصول سکھائے ہیں ۔جب تک ہم اسلامی حدود کے مطابق ملازمت، کاروبار اور تجارت کرتے ہیں تب تک ہماری زندگیوں میں سکون رہتا ہے لیکن جب ہم اسلامی حدود سے تجاوز کرکے احکام الٰہی کی خلاف ورزی کرکے رزق کمانا شروع کر دیتے ہیں تو رزق سے برکت اٹھ جاتی ہے اور بے برکتی پیداہونا شروع ہوجاتی ہے

ہم رازق کو بھول جاتے ہیں اور روزی کے پیچھے لگ جاتے ہیں اگر ہم روزی کو چھوڑ کر اس رازق کے پیچھے لگ جائیں جو رزق عطا کرنے والا ہے جو پتھروں اور سمندروں میں موجود مخلوق کو رزق عطا کرتا ہے تو پھر وہ اپنے بندوں کو کیسے رزق عطا نہیں کرسکتا، جن سے وہ ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے .اگر ہم روزی کو چھوڑ کر رازق کے پیچھےلگ جائیں تو روزی خودبخود ہمارے پیچھے آنا شروع ہوجائے گی . جب تک ہم دنیا کے پیچھے بھاگیں گے دنیا ہمارے ہاتھ نہیں آئے گی . پیارے نبی ﷺ کا فرمان مبارک ہے کہ جس گھر کے دروازے رشتہ داروں کے لئے بند ہوجائیں اور جس گھر میں رات دیر تک جاگنے اور صبح دیر سے اٹھنے کا رواج پیدا ہوجائے وہاں رزق کی تنگی اور بے برکتی کو کوئی نہیں روک سکتا

پانچ نمازوں میں سب سے اہم نمازفجر کی ہے اور یہ عمل آپ نے صبح کے وقت کرنا ہے ۔اس عمل کو کرنے کے لئے فجر کی نماز ادا کرنی ہے اور جب نماز ادا کر کے فارغ ہوجائیں تو “تین تسبیح اللہ الصمد” پڑھ لیجئے اور پھر عاجزی و انکساری سے اللہ پاک سے دعا کیجئے انشاء اللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی ۔ انشاء اللہ اللہ پاک اپنے بندے کی نیتوں کو جانتے ہوئے اس پر اپنا خاص فضل و کرم عطافرمائے گااور اس عمل کی برکت سے اسے اتنا رزق اور دولت عطا فرمائے گا کہ آپ کی پریشانی ختم ہوجائے گی.اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔آمین

/ Published posts: 3237

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram