Wazifa Of YaBasit, Yaftah, Yakarim

In اسلام
March 08, 2022
Wazifa Of YaBasit, Yaftah, Yakarim

اگر آپ پریشانیوں کا شکار ہیں آپ کو ملازمت نہیں مل رہی یا آپ کی ملازمت خطرے میں ہے اور آپ رزق کی تنگی کا شکار ہیں تو آپ یہ وظیفہ شروع کریں انشاء اللہ اس کی برکت سے تمام پریشانی جاتی رہے گی

یا باسط یافتاح یا کریم

اس وظیفے کی برکت سے انشاء اللہ تعالیٰ جتنی بھی بڑی مشکل اور پریشانی ہے دور ہو جائے گی۔رزق کی تنگی، معاشی تنگی اور کاروبار کی تنگی کے لئے یہ وظیفہ بہت ہی لاجواب ہے اس کے علاوہ غیب کے خزانوں سے ضروریات پوری ہو جائیں گی۔ زندگی کے کسی بھی موڑ پر اگر آپ کی کوئی حاجت ہے تو اس وظیفے سے مدد طلب کیجیے۔انشاء اللہ تعالیٰ ،اللہ تعالیٰ کے حکم سے اور اس اسم گرامی کی برکت سے آپ اس مسئلے سے نکل جائیں گے آپ کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرما لیں گے اور آپ کی تمام ترحاجات پوری ہو جائیں گی۔

وضو ہو یا نہ ہو آپ پاک ہو ں یا نہ ہوں بس اٹھتے بیٹھتے ، چلتے پھرتے روزانہ آپ نے “یاباسطُ یا فتاحُ یا کریمُ” ہزاروں کی تعداد میں پڑھنا ہے اگر تمام گھر والے پڑھیں گے تو بہت ہی زیادہ بہتر ہوگا، اگر نہیں پڑھ سکتے تو گھر میں کوئی ایک فرد روزانہ پڑھ لیا کرے۔اس کے کمالات آپ خود دیکھیں گے کہ انشاء اللہ تعالیٰ ان کی برکت سے آپ کے مسئلے بہت جلد حل ہوں گے۔اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

/ Published posts: 3247

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram