The best Wazifa of the whole universe

In اسلام
March 10, 2022
The best Wazifa of the whole universe

انسان کی زندگی میں بہت سے اتارچڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،اچھی اوربری تقدیر پر ایمان رکھنا مسلمان کیلئے ضروری ہے۔ اللہ تعالیٰ نے جہاں انسان کی دنیا میں آزمائش کیلئے اس کے سامنے کئی امتحان رکھے ہیں وہیں ان امتحانات سے سرخرو ہونے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔

اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کی ہمیشہ رہنمائی فرمائی ہے۔ حدیث شریف میں آتا ہے کہ اللہ نے دنیا میں کوئی ایسا مرض نہیں اتارا جس کے ساتھ اس کا کا علاج نہ پیدا فرمایا ہو سوائے مرض الموت کے۔ معاشی پریشانیاں بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بندے کو آزمانے کا ہی سبب ہیں تاکہ بندہ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کی شکر گزاری کا عادی ہو جائے. اللہ تعالیٰ کے 99اسم مبارک ہیں ۔ ہر اسم مبارک اپنے اندر ایک الگ تاثیررکھتا ہے۔اسم مبارکہ کے وظائف جہاں روحانی معاملات میں مددگار ثابت ہوتے ہیں وہیں دنیاوی مشکلات سے بھی چھٹکارا دلانے کا باعث ہیں۔ گھریلو اور کاروباری زندگی میں اتار چڑھاؤ آنے کی صورت میں یہ وظیفہ کریں اور بعد از تسبیح اسم مبارکہ اللہ سے نہایت خلوص اور درمندانہ انداز میں اپنی مشکلات دور اور حاجات پوری فرمانے کی دعا کریں انشااللہ آپ کی دعا اللہ تعالیٰ کےہاں مقبول ٹھہرے گی

نماز عشا کے بعد اول و آخر درود شریف کے ساتھ تین سو تین بار یا مجیب یا وہاب پڑھیں

حضرت علیؓ کا قول مبارک ہے کہ

جب میری خواہش ہوتی ہے کہ میں اپنے رب سے گفتگو کروں تو میں نماز پڑھتا ہوں اور جب میری یہ خواہش ہوتی ہے کہ میرا رب مجھ سے گفتگو فرمائے تو میں قرآن پڑھتا ہوں۔

لہذاٰ پنج گانہ نماز کو اپنی عادت بنائیں۔حدیث شریف کا مفہوم ہےکہ

ایک کافر اور مسلمان میں فرق صرف نماز کا ہے

نماز نہ صرف خود ادا کریں بلکہ گھر میں خواتین اور بچوں کو بھی اس کی تلقین کریں۔ نمازنہ صرف ذہنی، قلبی سکون کا باعث ہے بلکہ گھر کے ماحول کو بھی پرسکون اور رحمتوں کے نزول کا باعث بناتی ہے۔اپنے اعمال پر توجہ دیجئے حقوق العباد ضرور پورے کریں . قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اپنے حقوق تو معاف فرمادے گامگر حقوق العباد یعنی اللہ کے بندوں کے حقوق جو آپ نے ادا نہیں کئے ہوں گے ان کو معاف نہیں فرمائے گا. ان پر آپ کو سزاد دی جائے گی اور آپ کی نیکیوں سے ان حقوق کو ادا کیا جائے گا جو کہ بہت بڑا خسارہ ہے ۔ اللہ ہم سب کا حامی و ناصر ہو۔آمین

/ Published posts: 3245

موجودہ دور میں انگریزی زبان کو بہت پذیرآئی حاصل ہوئی ہے۔ دنیا میں ۹۰ فیصد ویب سائٹس پر انگریزی زبان میں معلومات فراہم کی جاتی ہیں۔ لیکن پاکستان میں ۸۰سے ۹۰ فیصد لوگ ایسے ہیں. جن کو انگریزی زبان نہ تو پڑھنی آتی ہے۔ اور نہ ہی وہ انگریزی زبان کو سمجھ سکتے ہیں۔ لہذا، زیادہ تر صارفین ایسی ویب سائیٹس سے علم حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔ اس لیے ہم نے اپنے زائرین کی آسانی کے لیے انگریزی اور اردو دونوں میں مواد شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ جس سے ہمارےپاکستانی لوگ نہ صرف خبریں بآسانی پڑھ سکیں گے۔ بلکہ یہاں پر موجود مختلف کھیلوں اور تفریحوں پر مبنی مواد سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نیوز فلیکس پر بہترین رائٹرز اپنی سروسز فراہم کرتے ہیں۔ جن کا مقصد اپنے ملک کے نوجوانوں کی صلاحیتوں اور مہارتوں میں اضافہ کرنا ہے۔

Twitter
Facebook
Youtube
Linkedin
Instagram