بادام والا دودھ بنانے کا طریقہ اور اس کے فائدے

In عوام کی آواز
December 28, 2020

یہ ہم سب جانتے ہیں کہ دودھ ہماری صحت کے لیے کتنا فائدہ مند ہے. اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں بڑی مقدار میں کیلشیئم اور ضروری غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں.بادام ہمارے ذہن کو کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ ہماری صحت کے لئے بھی فائدہ مند ہوتا ہے. اگر دودھ اور بادام دونوں کو ایک ساتھ ملا کر استعمال کیا جائے تو ان کے فائدے بھی ڈبل ہو جاتے ہیں.بادام والا دودھ پینے سے ہمارے جسم کو طاقت ملتی ہے اور ہمارا جسم مختلف طرح کے انفیکشنز اور بیماریوں سے بھی بچا رہتا ہے. چھوٹے بچوں کے لئے بھی بادام والا دودھ بہت فائدہ مند ہوتا ہے. اس کو پینے سے بچوں کا دماغ تیز ہو جاتا ہے اور جسم کو توانائی ملتی ہے.

بادام والا دودھ بنانے کا طریقہ
رات کو سوتے وقت7 سے 10 بادام پانی میں بھگو کر رکھ دیں. صبح اٹھ کر بادام کے چھلکے اتار دے. بادام اور دودھ کو بلینڈر میں ڈال کر بلینڈ کر لیں. اس بادام والے دودھ کا استعمال آپ نے صبح خالی پیٹ کرنا ہے. اس کے پینے کے ایک گھنٹہ بعد آپ نے ناشتہ کرنا ہے. اگر اس کا استعمال آپ روزمرہ کی زندگی میں شامل کر لیتے ہیں تو پیٹ سے لے کر دماغ تک کی بہت سی بیماریوں کے لیے مددگار ثابت سے ہوتا ہے. اس کے اور بھی بہت سارے فوائد آپ کو دیکھنے کو ملیں گے.

بادام والا دودھ کے فائدے
نمبر1- صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دل کا صحت مند ہونا ضروری ہوتا ہے. بادام والے دودھ میں کولیسٹرول نہیں پایا جاتا بلکہ اس میں بہت سارے غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جس میں پوٹاشیم بھی شامل ہیں جو صحت کو بہتر رکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے.

نمبر2- جلد کو خوبصورت اور چمکدار بنانے کے لیے لئے بہت سارے وٹامنز اور منرلز کی ضرورت ہوتی ہے. بادام والے دودھ میں وہ سارے وٹامنز پائے جاتے ہیں جو جلد کو چمکدار رکھتے ہیں.

نمبر3- بادام والے دودھ میں کیلشیم اور وٹامن ڈی پایا جاتا ہے. یہ ہماری ہڈیوں اور دانتوں کو مضبوط بنانے کے لیے بہت اہم ہوتا ہے.

نمبر4- بادام والے دور میں وٹامن اے پایا جاتا ہے جو آنکھوں کی بیماریوں کے لیے بے حد ضروری ہوتا ہے.اس لیے بادام والا دودھ اپنی زندگی میں شامل کر دیں اور اپنے بچوں کو بھی دودھ پلائیں.

نمبر5- اگر آپ اپنے موٹاپے یا بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشان ہیں تو آپ بادام والا دودھ پی کر اپنے وزن کو کم کر سکتے ہیں. بادام والے دودھ میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں.

Also Read:

Easy Home Remedies for Neck Muscle Pain

نمبر6- بادام والا دودھ نا صرف پیٹ کے گیس بلکہ اور بھی بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارا دلاتا ہے.

نمبر7- اس کے علاوہ بادام والے دودھ سے جسم کو توانائی ملتی ہے اور آپ کے پٹھے مضبوط رہتے ہیں. اگر آپ اپنی قوت مدافت کو خوبصورت بنانا چاہتے ہیں تو آج سے ہی بادام والا دودھ پینا شروع کر دیں.

آپ نے ابھی پڑھا کے بادام والا دودھ آپ کے لیے کتنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے. اگر آپ بھی یہ سب فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو بادام والے دودھ کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں شامل کر لیں.

/ Published posts: 5

میرا نام عقیل عباس ہے. میں ضلع ننکانہ صاحب کے شہر شاہکوٹ سے تعلق رکھتا ہوں. میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد میں ، بی.ایس کمپیوٹر سائنس کے فائنل ایئر میں پڑھتا ہوں.

Facebook