334 views 18 secs 0 comments

تلاوت کلام پاک کرتے وقت کیا نیت و ارادہ کرنا چاھیے ؟

In اسلام
May 18, 2022
تلاوت کلام پاک کرتے وقت کیا نیت و ارادہ کرنا چاھیے ؟

تلاوت کلام پاک کرتے وقت کیا نیت و ارادہ کرنا چاھیے ؟

بہت سے مسلمان قرآن مجید کی تلاوت کرتے ھوئے محض اجر و ثواب کی نیت کرتے ہیں۔جبکہ قرآن پاک کی تلاوت کرتے وقت مزید کئی بڑی نیتیں بھی کی جا سکتی ہیں جس سے اکثر لوگ ناواقف ہیں- حالانکہ قرآن پاک کی تلاوت کے وقت درج ذیل نیتیں کرنے سے قرآن پاک کے بے شمار انعامات و ثمرات سے بھی مستفید ھو سکتے ہیں

جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

* إنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ، وَإِنَّمَا لِكُلِّ امْرِئٍ مَا نَوَى*

* “اعمال کا دارومدار نیتوں ہی پر ہے۔ اور ہر شخص کے لیے وہی کچھ ہےجس کی اس نے نیت کی”* – ( مفہوم حدیث)

قرآن پاک کی تلاوت کے وقت درج ذیل نیتیں بھی کر لی جائیں تو یقینا اس تلاوت پر ہم بے بہا انعامات حاصل کر سکتے ہیں :-

جیسا کہ ۔۔

نمبر1- میں علم اور اس پر عمل کی نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

نمبر2- میں اللہ تعالی سے ہدایت کے ارادے و نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

نمبر3- میں اللہ تعالی کو یاد کرنے کی نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

نمبر4 – میں اپنی ظاہری و باطنی ( جسمانی و روحانی ) بیماریوں سے پاک ہونے کے ارادے و نیت سے قرآن مجید پڑھتا ھوں ۔

نمبر5- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی مجھے اندھیروں سے نکال کر روشنی اور نور عطا فرما دیں ۔

نمبر6- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی میرے دل کی سختی کو دور کر دیں اور میرے دل کو نرم فرما دیں ۔

نمبر7- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی میرے سینے کے تفکرات کو ختم فرما دیں ۔

نمبر8- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں غافل لوگوں میں نہ لکھا جاوں بلکہ یاد رکھنے والوں میں شمار کیا جاوں ۔

نمبر9- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی کی ذات و صفات پر میرے یقین اور ایمان میں ترقی و اضافہ ھو ۔

نمبر10- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالٰی کے حکم کی تعمیل کرنے والا بن جاوں ۔

نمبر11- میں قرآن مجید کو ثواب کے لئے پڑھتا ہوں ، تاکہ مجھے اسکے ہر حرف کے بدلے 10 نیکیاں ملیں اور اللہ تعالی اپنے فضل سے مزید بڑھا کر عطا فرما دیں ۔

نمبر12- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ قیامت کے دن مجھے قرآن کریم کی شفاعت حاصل ھو جائے ۔

نمبر13- میں رسول اللہﷺ کے حکم کی تعمیل کی نیت سے قرآن پڑھتا ھوں ۔

نمبر14- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی قرآن مجید کے سبب مجھے بلند مرتبہ والوں میں شمار فرما دے۔

نمبر15- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ قرآن مجید کی وجہ سے اللہ تعالی مجھے جنت میں داخل فرما دے اور مجھے اور میرے والدین کو تعظیم کا تاج پہنا دے ، اور میرے والدین کو کرامت کا لباس پہنا کر جنت میں داخل فرمادے ۔

نمبر16- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اسکا پڑھنا مجھے اللہ تعالی کے قریب کر دے ۔

نمبر17- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں اللہ تعالی کے خاص بندوں میں شامل ہوجاؤں۔

نمبر18- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ معزز فرشتوں کے ساتھ ھو جاوں اور اللہ تعالی مجھے قرآن کے ماھر میں شمار فرمادے ۔

نمبر19- میں جھنم کی آگ اور اللہ تعالی کے عذاب سے بچنے کی نیت سے قرآن پڑھتا ھوں ۔

نمبر20- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجھے اللہ تعالی کی معیت ( تعلق ) نصیب ھو جاے۔

نمبر21- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں دنیا و آخرت کی ذلت ورسوائی سے بچ جاوں ۔

نمبر22- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ یہ قرآن میرے حق خلاف دلیل نہ بنے بلکہ میرے حق میں دلیل بنے ۔

نمبر23- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی مجھے اس پر ثابت قدمی عطا فرما دے ۔

نمبر24- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجھے سکینہ ( اطمینان ) ملے اور رحمت مجھ پر نازل ہو اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں میرا تزکرہ ھو ۔

نمبر25- میں اللہ تعالی سے خیر اور فضل کے حصول کے ارادے سے قرآن مجید پڑھتا ہوں۔

نمبر26- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجھے پاک ھوا ( خوشبو ) نصیب ہو ۔

نمبر27- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ میں اس دنیا میں گمراہ نہ ہوں اور نہ ہی آخرت میں دکھی ہوں۔

نمبر28- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اس کی برکت سے مجھ سے رنج و غم اور پریشانیوں کو دور کر دیا جائے ۔

نمبر29- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ قبر میں مجھے قرآن سے مجھے ( انسیت ) ھو ، اس دنیا میں میری رہنمائی کرے ، اور مجھے جنت میں لے جائے۔

نمبر30- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی مجھے حلم دے اور مجھ کو رسول صلی اللہ علیہ وسلم والے اخلاق سے مزین فرما دے۔

نمبر31- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ حق پر قائم رھوں اور جھوٹ اور باطل سے محفوظ رھوں ۔

نمبر32- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ مجاھدہ نفس حاصل کر کے نفس و شیطان اور اسکے مکر و فریب سے محفوظ رھوں ۔

نمبر33- میں اس نیت سے قرآن پڑھتا ھوں کہ اللہ تعالی قیامت کے دن میرے اور کافروں کے درمیان پردہ حائل فرما دے۔

تو آئیے قرآن مجید والے لوگوں میں سے بنیں !!

یقینا یہ اللہ تعالی کے ساتھ نفع بخش تجارت ہے ، جس پر اللہ تعالی اپنی رحمت اور کبھی نہ ختم ہونے والا فضل و احسان عطا فرما تے ہیں ۔
یا اللہ یہ تمام انعامات ہم سب کو عطا فرما
( آمین یا رب العالمین )