کیا آپ بھی جھائیوں سے پریشان ہیں؟

کیا آپ بھی جھائیوں سے پریشان ہیں؟

جھائیوں کی وجوہات اور ان کا علاج

آج کل کے دور میں جھائیاں پڑ جانا اک عام مسئلہ ہے جو خواتین کے ساتھ ساتھ مردوں کو بھی پریشان کر رہا ہے لیکن کوئی بھی اس کو مکمل حل نہیں کر پا رہا۔ اس کا علاج صرف لیزر ہی سمجھا جا تا ہے۔مگر ہم قدرتی طریقے اپنا کر بھی ان کا علاج کر سکتے ہیں۔

علاج

جھائیوں سے جلد کو بچانے کے لیے ہمیں سن بلاک کا استعمال کرنا چاہیے۔ دھوپ میں جانے سے پہلے سن بلاک کا استعمال کریں اور ہر دو گھنٹے بعد دوبارہ لگانا چاہیے

گھریلو ٹوٹکے

نمبر1: شہد میں لیموں کا رس ملائیں اور اسے 5 منٹ کے لیے چھوڑ دیں اس کے بعد نیم گرم پانی سے چہرے کو دھو لیں کچھ ہی دن میں فرق نظر آئے گا۔
نمبر2: میٹھے سوڈے میں دو یا تین قطرے پانی ڈال کر اس متاثرہ جگہ پر لگائیں اور 2 منٹ بعد چہرہ دھولیں
نمبر3: آلو کے ٹکڑے کاٹ لیں اور اسے متاثرہ جگہ پر لگائیں۔ جھائیاں مدھم ہو جائیں گی
نمبر4: سرکہ لیں اس میں دو سے تین قطرے پانی مکس کر کے متاثرہ جگہ پر لگائیں چند دن میں فرق نظر آئے گا۔

وجوہات

اس کے علاج کے لیے ہمیں سب سے پہلے ان جھائیوں کی وجوہات کو معلوم کرنا ہوگا۔ اس کی عام وجہ زیادہ تر دھوپ میں رہنا ہے۔ جو لوگ زیادہ وقت دھوپ میں رہتے ہیں ان کو جھائیوں کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ دھوپ میں رہنے کی وجہ سے جلد الٹرا وائلٹ شعاعوں سے جلد کو بچانے کے لیے زیادہ میلانن پیدا کرتی ہے جس سے جھائیاں پڑ سکتی ہیں۔