109 views 0 secs 0 comments

رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گی

In کھیل
May 26, 2022
رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گی

رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گی.یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائیگا، میڈیا رپورٹ

رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گی

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 21 مئی2022ء) رواں سال قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز ذمہ داریاں نبھائیں گی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے قطر میں ہونے والے مینز فٹبال ورلڈکپ کیلئے پہلی بار 6 خواتین کو اپنے ریفریز کے مینل میں شامل کیا جس کی تصدیق بھی کردی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کی اسٹیفنی فراپارٹ، روانڈا کی سلیما مکانسانگا اور جاپان کی یوشیمی یاماشیتا کو مینز فٹبال ورلڈکپ کے 36 رکنی ریفریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ برازیل کی نیوزا بیک، میکسیکو کی کیرن دیاز میڈینا اور امریکا کی کیتھرین نیسبت 69 رکنی اسسٹنٹ ریفریز کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔فیفا ریفریز کے سربراہ پیئرلوگی کولینا نے کہاکہ خواتین ریفریز کا انتخاب جنس کو مدنظر رکھے بغیر کیا گیا ہے، ان کے مطابق یہ ایک طویل عمل کا نتیجہ ہے جو کئی سال پہلے مردوں کے جونیئر اور سینیئر ٹورنامنٹس میں خواتین ریفریز کی تعیناتی کے ساتھ شروع ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ مستقبل میں اہم مردوں کے مقابلوں کے لیے خواتین میچ آفیشلز کو معمول کے مطابق ذمہ داریاں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ مینز فٹبال ورلڈکپ میں پہلی بار خواتین ریفریز کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ رواں سال 21 نومبر سے 18 دسمبر تک قطر میں کھیلا جائیگا۔