اللہ تعالیٰ پہ توکل

In اسلام
May 26, 2022
اللہ تعالیٰ پہ توکل

مجھ ناچیز کو ملک حاشر کہتے ہیں،میں ، ،ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتا ہوں اللہ کا شکر ہے بہت اچھا وقت گزر رہا ہے ،ماں باپ کی خدمت کرنا فرض عین ہے میرے لیے،ان کی دعاؤں سے بہت کچھ ملا ہے، یہاں ایک واقع آپ کی نظر کرنا چاہوں گا،

ایک دفعہ کمپنی کے کام کے سلسلے میں دوسرے شہر جانے کا اتفاق ہوا، مجھے یہاں کچھ دن رکنا تھا، لیکن میں استری لانا بھول گیا تھا، اب کسٹمر کے ساتھ میٹنگ بھی تھی، بغیر استری کپڑے پہن کر جانا بھی مناسب نہیں تھا، نماز پڑھ کر اللہ پاک سے دعا کی کہ اس مسئلے کا کوئی حل ممکن ہو جائے اور مطمئن ہو گیا اب اللہ کو بول دیا ہے وہی کچھ حل نکالیں گے، یقین جانیے تھوڑی کوشش کی اور او۔ایل-ایکس کی ویب سائیٹ کھولی، استری ڈھونڈنے لگا، اچانک سے ایک اشتہار نظر سے گزرا ایک محترمہ اپنی پرانی استری بیچ رہی تھیں، 1200 قیمت لکھی ہوئی تھی، میں نے فوراً رابطہ کیا اور قیمت مناسب کرنے پہ اصرار کیا تو وہ 1000 لینے پر رضامند ہو گئی ، میں نے ان سے ان کے گھر کا پتہ معلوم کرنا چاہا، لیکن انھوں نے فرمایا میرے شوہر گھر ہی ہیں اور میرے رہائش کی طرف ہی آ رہےہیں تو وہ مجھے دے دیں گے، کچھ وقت کے بعد ان کے شوہر کی کال آئی اور میں نے شکریہ اداکرتے ہوئے قیمت ادا کی اور استری لے لی

یقین جانیے نم آنکھوں سے اتنا دل میں سکون اور خوشی کا احساس پیدا ہوا اور ، رب العزت سے اٹکھیلیاں کرنے کو دل چاہا ، آپ بھی اپنے آپ کو اللہ کے سپرد کر دیں اور چھوٹی چھوٹی مشکلوں اور جائز خواہشات کے لیے اپنے اللہ پاک سے رجوع کریں،وہ رب بڑا ہی رحیم اور کریم ہے جو کہ ہماری شے رگ سے بھی زیادہ قریب ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔ امین ثم امین۔