خوبصورت اور چمکدار آنکھیں

In خوبصورتی اور جلد
December 28, 2020

خوبصورت اور چمکدار آنکھیں

آنکھیں ہماری صحت کا آئینہ دار اور چہرے کے تاثرات ظاہر کرنے میں سب سے زیادہ اہم کردار ادا کرتی ہیں۔خوبصورت چمکدار آنکھیں تابناک صحت کا ایک حصہ اور ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔آنکھیں آپ کی شخصیت کو زبردست اٹھان دیتی ہیں۔دوسری طرف آنکھیں ہی خراب صحت کی عکاس اور ذہنی مایوسی اور افسردگی و ملال کا برملا اظہار کرتی ہے۔بیماری کے دوران سب سے پہلے آنکھیں درد کی داستان سناتی ہیں۔
بے رونق آنکھوں کے اسباب:
بجھی بجھی بے رونق آنکھوں کے بڑے اسباب میں ذہنی دباؤ ،ناقص غذا اور خون کی غیر موزوں گردش شامل ہیں۔
ذہنی دباؤ اضافی کام پریشانی خوف اظطراب کا نتیجہ ہوتا ہے جو آنکھوں پر دباؤ ڈالتا ہے۔اور ان کے پٹھے اور اعصاب متاثر ہوتے ہیں۔
آنکھوں پر دباؤ کے دیگر اسباب میں کم روشنی میں مطالعہ ،تیز روشنی، چلتی ہوئی ٹرین بس یاکارمیں مطالعہ بہت زیادہ ٹیلی ویژن یا سینما دیکھنا اور بہت زیادہ پڑھنا بھی نمایاں ہیں۔
گردوغبار ،دھواں ،دیر تک تاریکی میں دیکھنے کا عمل بھی آنکھوں کی کمزوری کا سبب ہے۔
ان تمام باتوں کے نتیجے میں آنکھیں تھکی تھکی بجھی اور بے رونق نظر آتی ہیں۔ان کی چمک اور کشش ختم ہو جاتی ہے۔
بے رونق آنکھیں جسم میں عمومی فاسد مادوں کی اجتماع کی علامت ہوتی ہیں۔یہ عمومی فاسدمادے اضافی نشاستے چینی اور پروٹین کے استعمال کے نتیجے میں پیدا ہوتے ہیں۔
لہذا ہماری ظاہری خوبصورتی کا دارومدار ہمارے چہرے کی خوبصورتی پر ہوتا ہے۔ہمیں چاہیے کہ اس کا بہت خیال رکھیں۔۔ان چیزوں سے بچیں۔جن سے ہماری خوبصورتی ماند پڑ سکتی ہو۔
آنکھوں کی خوبصورتی کے لیے آزمودہ ٹوٹکے۔
ہماری ظاہری خوبصورتی ہماری اندرونی صحت پر منحصر ہے۔
باورچی خانے میں موجود اجزا ترکیبی کے استعمال سے اپنی آنکھوں کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔
بادام کے تیل میں کیسٹر آئل اور شہد مکس کرکے اچھی طرح اپنی آنکھوں پر لگائیں سونے سے پہلے۔یہ عمل آپ کی آنکھوں کے گرد موجود حلقوں کو کم کرنے میں موثر کردار ادا کرے گا۔
پٹرولیم جیلی کے استعمال سےآپ اپنی پلکیں لمبی اور گھنی کرسکتے ہیں۔
کیسٹرول پلکوں پر لگانے سے آپ کی پلکیں لمبی اور گھنی ہو جاتی ہیں۔
سر مے یا کاجل کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنی آنکھوں کو کشادہ ظاہر کر سکتے ہیں۔
ایک چمچ ایلوویرا جل اور ایک وٹامن ای کا کیپسول مکس کرکے آنکھوں کے گرد لگائے۔رات سونے سے پہلے
یہ عمل آپ کی آنکھوں کے گرد موجود داغ کم کرتا ہے۔
کوشش کیجئے غیر معیاری میک اپ کے استعمال سے اجتناب کیجئے۔کیونکہ اس کے مضر صحت اس رات آپ کی آنکھوں کو چہرے کی جلد کو خراب کر سکتے ہیں۔