کھجور کے فوائد

In عوام کی آواز
December 29, 2020

کھجور کا مختصر تعارف
کھجور ایک رام مفید پھل ہے جسے عربی میں رطب فارسی میں خرما اور انگریزی میں ڈیٹ کہا جاتا ہے۔ کھجور کی ایک قسم چھوارہ بھی ہے جسے خرمائے خشک کہتے ہیں عراق کی کھجور سب سے اچھی سمجھی جاتی ہے۔ کھجور میں کافی غذائیت پائی جاتی ہے۔ چنانچہ پانچ سو گرام کھجور میں میکسیمم تیرہ سو کیلوریز غذائیت ہوتی ہیں۔ کھجور کی تاثیر گرم تر ہوتی ہے۔ تاثیر چھوارہ بھی گرم تر ہے۔

کھجور کے بے شمار فائدے
یہ صالح خون پیدہ کرتی ہے۔ جسم کو طاقت دیتی ہے۔ اسی طرح کھجور معدہ، جگر اور گردوں کے علاوہ اعصاب کو تحریک بہم پہنچاتی ہے۔ دماغ اور حافظہ کو تقویت دیتی ہے حرارت غریزی کو بڑھاتی ہے۔ یعنی ایسے لوگ جن کا درجہ حرارت بوجہ ضعف و نقاہت کمتر رہتا ہو ان کو گرم کرتی ہے جسم کو مضبوچ بنا کر امراض کے مقابلہ کے لیے تیار کرتی ہے۔ جگر کی طاقت و اصلاح کر کے جسم کے اندرونی فاسد و زہریلے مادوں کو خارج کرتی ہے۔کھجور سرد اور بلغمی مزاجوں کے بہت موافق ہے سردی کے امراض مثال کے طور پر رعشہ ، فالج، لقوہ، دردکمر، مثانہ کی کمزوری ، سلسل البول، دردسینہ، کھانسی، نزلہ زکام، بخار، نمونیہ، سینے میں بلغم کے اجتماع میں مفید ہے۔ انتڑیوں کو ملائم کر کے اجابت با فراغت لاتی ہے۔ امراض مفاصل و قلب میں عرصہ دراز تک استعمال کرنے سے اچھے نتائج برآمد ہوتے ہیں۔ زچگی کے بعد کے ضعف کو دور کرتی ہے۔ اور بعد ازاں پیدہ ہونے والی بیماریوں کا ازالہ کرتی ہے۔ سینے و پھیپھڑے کے سردی و بلغم کے نتیجے میں پیدہ ہونے والے بہت سے عوارض میں مفید ہے۔ ریاحی درد ، جوڑوں کا درد ، جوڑوں کی سختی، اور کمر درد کو دور کرتی ہے۔

Also Read:

https://newzflex.com/36100

کھجور کا استعمال کیسے کیا جائے؟
تازہ دودھ، پنیر یا مکھن کے ساتھ کھانے سے رنگت کو خوب نکھارتی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ کھجور ہمارے آقا و مولا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کو بے حد پسند تھی۔ اور روزہ کھجور سے افطار کرنا ہمارے آقا کی سنت مبارکہ ہے۔کسی بھی غذائی علاج کے لیے ضروری ہے کہ اسے باقاعدگی و تسلسل کے ساتھ کافی عرصہ تک جاری رکھا جائے تا کہ اس کے خاطر خواہ نتائج برآمد ہو سکیں۔ بے قاعدگی اور عدم تسلسل اور بہت تھوڑے عرصہ سے کسی بھی غذائی علاج سے تسلی بخش نتائج حاصل نہیں ہوتے۔ کھجور کے آٹھ دس دانے دن کے کسی بھی وقت کھا لیں۔اس کو دودھ میں شامل کر کے گرم گرم نوش فرمائیں۔