عوام کی آواز

محکمہ موسمیات نے پاکستان میں آئندہ مون سون سیزن زیادہ خطرناک ہونےکی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات پاکستان اور 9 ممالک کی تحقیقی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس کے مطابق مستقبل میں مون سون کی بارشیں مزید شدت اختیار کریں گی، اور پاکستان میں آئندہ مون سون زیادہ خطرناک ہونے کا خطرہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ابھی درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھنے سے بارشیں 50 تا 75 فیصد زیادہ ہوئیں، مستقبل میں درجہ حرارت مزید بڑھنے پر بارشیں کئی گنا زیادہ شدید ہوسکتی ہیں، اور آئندہ اگست کے 5 دن مون سون بارشوں کا بلند سطح تک رحجان جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سسٹم پر عملدرآمد کا فقدان ہے، نقصانات سے بچاؤ کیلئے 2010 کے سیلاب کے بعد بنائے گئے ڈیزاسٹر مینجمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button
نوٹ: اگر آپ اپنی پروڈکٹس،سروسز یا آفرزکا مفت اشتہار لگوانا چاہتے ہیں تو نیوزفلیکس ٹیم، عوام تک آپ کا پیغام پہنچانےکا موقع فراہم کر رہی ہے. شکریہ_ اپنا پیغام یہاں لکھیں
error: Content is protected !!

Adblocker Detected

Note: Turn Off the AdBlocker For this Site