ادب

ہنر پر رکھ

خُود کو آرام سے تُو گھر پر رکھ
اور پَگ عورتوں کے سر پر رکھ

دوستوں نے تو مِہربانیاں کِیں
داغ تُو بھی دِل و جِگر پر رکھ

میں نے قرضہ دیا ہے، جُرم کِیا؟
اور اب تُو اگر مگر پر رکھ

تُو وڈیرے کے گھر کا آدمی ہے
فتح اپنی کو میرے ڈر پر رکھ

منزلیں خُود سِمٹتی جائیں گی
بس توجہ فقط سفر پر رکھ

رِزق اللہ کی طرف سے ہے
پِھر بھروسہ ہے جو ہُنر پر رکھ

کیوں خطا وہ تِری مُعاف کرے
اب تو دستار اُس کے در پر رکھ

سب کے حِصّے میں رکھ تو رات کا دُکھ
اور نظریں مگر سحَر پر رکھ

شاعری کو مِلا دوام آخِر
کان حسرت اِسی خبر پر رکھ

رشِید حسرتؔ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also
Close
Back to top button
نوٹ: اگر آپ اپنی پروڈکٹس،سروسز یا آفرزکا مفت اشتہار لگوانا چاہتے ہیں تو نیوزفلیکس ٹیم، عوام تک آپ کا پیغام پہنچانےکا موقع فراہم کر رہی ہے. شکریہ_ اپنا پیغام یہاں لکھیں
error: Content is protected !!

Adblocker Detected

Note: Turn Off the AdBlocker For this Site