کیا ہے شری مد بھگوت گیتا! آئیے اس عظیم روحانی فلسفے کے دیباچہ کو جانتے ہیں؛

In ادب
December 30, 2020

شریمد بھگوت گیتا سنسکرت زبان میں کہا گیا ایک روحانی فلسفہ کی کتاب ہے ٫یہ فلسفہ شری کرشن جی اور ارجن کے درمیان مکالمہ کی شکل میں ہے ٫اس کی خوبی یہ ہے کہ بھگوان شری کرشن جی نے براہ راست اپنے پیارے دوست بھگت شری ارجن کو مخاطب کرتے ہوئے دنیا والوں کو دیا گیا ایک نایاب تحفہ ہے ٫ شریمد بھگوت گیتا ایک پیغام عمل ہے ٫وہ یہ نصیحت دیتی ہے کہ کوئی بھی شخص صلہ کا خیال کیے بغیر اپنے فرائض انجام دینا چاہیئے۔

بھگوت گیتا کو یوگ شاشتر بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس میں یوگ کے بارے بہت جانکاری دی گئی ہے یعنی برہم ودیا مطلب فلسفہ الوہیت کو کافی اچھی طرح سمجھایا گیا ہے ؛یوگ کے معنی وصل یا ملاپ کے ہیں٫ شری مد بھگوت گیتا میں یوگ کو ذاتِ مطلق اور ذاتِ واحد کے ساتھ وصل ہونے کے معنوں میں لیا گیا ہے ۔بھگوت گیتا میں تناسخ(پُنر جنم یعنی اگلا جنم)کا تفصیل سے ذکر ہے ٫اس میں تین پہلوؤں پر بحث کی گئی ہے

نمبر1بذریعہ عمل٫ کرم نمبر٫2بذریعہ عرفان یعنی اعلیٰنمبر ٫3بذریعہ عشق حقیقی “بھگتی”

جیو آتما یعنی روح کو پرماتما سے وصل ہونے کے مختلف راستوں کا ذکر کیا گیا ہے ۔مگر مقصد سب کا ایک ہی ہوتا ہے (موکش) جنم اور مرن سے چھٹکارا یعنی نجات۔اس کو برہم میں لین ہونا بھی کہتے ہیں٫اس فلسفہ میں تناسخ کو تسلیم کیا گیا ہے۔انسان اپنے کرموں یعنی اعمال کے مطابق دوسرا جنم لیتا ہے جب کوئی جاندار پیدا ہو تا ہے تو اسکی موت بھی میعن ہوجاتی ہے جب موت واقع ہوتی ہے تو اس کی مقررہ پیدائش بھی لازمی ہے اس موضوع کو شری مد بھگوت گیتا میں تفصیل سے سمجھایا گیا ہے شری مد بھگوت گیتا میں کئی موضوعات پر بات کی گئی ہے ۔ہمیں بھگوت گیتا کو اپنا لازمی حصہ بنانا چاہئیے۔اس کے ساتھ ؛شری کرشن کی جئے

سناتن دھرم کی جئے ۔
ویدک دھرم کے جیے۔۔۔

/ Published posts: 5

میں ہندی کا بیٹا ہوں مجھے ؛اردو؛ نے پالا ہے.