وادی کوئٹہ

In بریکنگ نیوز
December 29, 2020

ا سلام علیکم میرا نام علی سفیان ہے میں کوئٹہ میں رہتا ہوں مجھے کوئٹہ میں 25 سال ہوگئے ہیں میرے والد صاحب پولیس میں ملازمت کرتے تھے میرے والد صاحب نے بلوچستان پولیس میں ۳۵ سال سروس کی ہے میں آپ کو کوئٹہ کے بارے میں بتانا چاہوں گا تو آج میرے ٹوپک کا نام ہوگا وادی کوئٹہ جس میں میں کو کوئٹہ کے بارے میں مکمل ڈیٹیل بتاؤں گا اور آپ کو یہ آرٹیکل پڑھ کے مزہ آئے گا

اس سے خوب لطف اندوز ہو گا کیونکہ آپ کو پاکستان کی خوبصورت شہروں میں سے ایک شہر کے بارے میں بتانے جا رہا ہوں وادی کوئٹہ بلوچستان پاکستان کے خوبصورت صوبوں میں سے ایک صوبہ ہےخوش پہاڑوں کی خوبصورتی ہر آنکھ کو اپنی طرف راغب کرتی ہے انہیں پہاڑوں کی گود میں ایک خوبصورت وادی بستی ہے جسے وادی کوئٹہ کہا جاتا ہے- اپنی خوبصورتی اور صفائی کی مثال لیے کوئٹہ اپنی مثال آپ ہے یہاں کے لوگ اپنے علاقے کی طرح بے مثال ہیں نہایت ملنسار اور محبت کرنے والے یہ لوگ اپنی روایت کی عکاسی کرتے نظر آتے ہیں اس شہر نے کئی زبانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو رہائش پذیر کر رکھا ہے کوئٹہ خشک وجہ سے مشہور ترین علاقہ مانا جاتا ہے کوئٹہ پھلوں کی پیداوار میں بھی سرفہرست ہے ہنہ اوڑک کا علاقہ خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سیب انگور کی پیداوار میں بھی مشہور ہے ٹھنڈے پانی کے چشمے اس علاقے کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں

اسی طرح ولی تنگی میں پہاڑوں سے نکلتی آبشاریں ہر دل کو منہ لیتی ہیں سپین کاریز میں گرم پانی کے چشمے اپنی مثال آپ ہیں اسی طرح حنا جیل سیاحوں کی تفریح کی بہترین جگہ ہے لوگ جیل میں بوٹینگ کرتے پہاڑوں پر چڑھتے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں- جبل نور کا ذکر نہ کیا جائے تو یہ سراسر زیادتی ہے یہ وہ پہاڑ ہے جس کے اندر قرآن پاک کا میوزیم تیار کیا گیا ہے دینی اور تفریح لحاظ سے بہترین یہ جگہ بھی کوئٹہ میں واقع ہے کوئٹہ کینٹ بھی ہر آنکھ کو اپنی طرف کھینچتا ہے کھانوں کی بات کی جائے تو سجی علاقائی کھانا ہے لانڈی روشن اور روغنی جیسے مزے دار کھانے کوئٹہ کی پہچان ہے شاپنگ مال میں ملینیم مال سٹی گلوبل پلازہ بلدیہ پلازہ مشہور عمارات ہیں سٹیٹ بینک کی خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے تعلیمی ادارے بھی انتہائی خوبصورت اور قابل دید ہیں یہ تو رہا میرے شہر کوئٹہ کا سر سری ساتعارف اگلی پوسٹ میں کسی ایک علاقے کی خصوصیات کو آپ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کروں گا.