کونسی عادات والے لوگ ذہین ہوتے ہیں ؟

In عوام کی آواز
December 30, 2020

کونسی عادات والے لوگ ذہین ہوتے ہیں؟ ویسے تو اکثر انہیں ہی ذہین سجھا جاتا ہے. جو امتحان میں اچھے نمبر لیکر پاس ہوتا ہے ۔ یعنی کامیابی کا دارومدار نمبر ز آنے پر ہوتا ہے ۔۔ اس کے علاوہ اگر کسی نے کوئی انو کھا اور بڑا کام کر لیا ہے. تو بھی اسے ذہین افراد میں شمار کیا جاتا ہے ۔ لیکن سائنس نے اتنی ترقی کر لی ہے. کہ اس نے ذہانت کے بھی نئے فارمولے بتا ئے ہیں ۔

جو عام زندگی میں کم ہی تصور کیے جاتے شاید ایسی عادتوں والے لوگوں کو ہم کسی بھی صورت ذہین نہیں سمججھتے ۔ بلکہ بیوقوف ہی تصور کیا جا تا ہے ۔ آئیے ان عادتوں کا ذکر کرتے ہیں. جسے سائنس نے ذہین ہونے کا حقدار قرار دیا ہے ۔امریکہ کی یونیورسٹی مینسوٹا میں ایک تحقیق کے دوران یہ ثابت کیا گیا ۔ کہ یونیورسٹی میں دو گروپس کو لیا گیا. جن میں سے ایک ۔ کو بہت منظم ماحول دیا گیا . اور ایک کو غیر منظم ۔ جب دونوں سے کسئ موضوع پر بحث کی گئی تو غیر منظم والا گروپ زیادہ بہتر جواب دیتا رہا ۔ تو یہ ثابت کیا . کہ منظم لوگ روایات سے جڑے ہوتے ہیں ۔ اس لیے بہترین نتیائج نہٰیں دے سکتے. جبکہ غیر منظم لوگ روایات سے عاری ہوتے ہیں. اور بہترین نتائج دیتے ہیں.

ایک تحقیق میں بتا یا گیا ہے. کہ اپنے آپ سے باتیں کرنا بھی ذہانت کی ایک نشانی ہے . اس طرح کر نے سے کسی دوسرے کو بہتر طریقے سے قائل کیا جا سکتا ہے. جو ذہانت کیلیے بہترین مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔

کسی چیز سے آسانی سے توجہ ہٹ جانا بھی ذہانت کے زمرے میں آتا ہے ۔ اگر صحیح ماحول اور وقت میں ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ۔ تو یہ آپکی توجہ ایک چیز سے ہٹا کر دوسری چیز پر لگا دیتی ہے ۔ اور نت نئی راہیں کھولتی ہے ۔ یعنی ٹیکنا لوجی کا بہترین طریقے سے استعمال کرنے والے بھی ذہین افراد میں شامل ہوتے ہیں .رات گئے دیر تک جاگنے کی عادت کو اکثر برا کہا جا تا ہے .،کہ یہ فارغ لوگوں کا کام ہے .کہ رات دیر تک جاگنا ۔ لیکن تحقیق نے اس بات کو بھی غلط ثابت کر دیا ۔ انکا کہنا ہے کہ جو لوگ رات کو زیادہ دیر سے سوتے ہیں ۔ صبح جلدی اٹھنے والوں کی نسبت بہترین آئی کیو لیول ہو تا ہے ۔

Also Read:

https://www.newzflex.com/9248

/ Published posts: 14

I am a web developer and content writer .