صحت

In عوام کی آواز
December 31, 2020

السلام علیکم پیا رے دوستو. آج جس موضوع پر تحریر لکھ رہی ہو ں وہ صحت کے حوالے سے ہے -صحت اللہ تعالی کی بھت بڑی نعمت ہے اور امانت بھی – صحت کی حفاظت کریں ہمیشہ صحت کا خیال رکھیں اور صحت کے معاملے میں کبھی لا پرواہی نہ برتیں – ایک بار جب صحت خراب ہو جاتی ہے تو پھر بڑی مشکل سے بنتی ہے – صحت کے معاملے میں معمولی سی غفلت بھی بیماریوں کا سبب بنتی ہے

صحت کا خیال نہ رکھنا بے حسی ہے اور اللہ تعالی کی ناشکری بھی -صحت مند اور زندہ دل افراد ہی معاشرے کےلیے فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں صحت مند افراد سے ہی زندہ قومیں بنتی ہیں اور ایسی ہی قومیں زندگی کے ہر میدان میں اعلی قربانیاں پیش کر کے اپنا مقام پیدا کرتی ہیں -ہم بھترین صحت اسی وقت پا سکتے ہیں جب ہم خوش رہنے کی کوشش کرتے ہیں ہمیشہ خوش اور ہشاش بشاش رہیں خوش اخلاقی اور مسکراھٹ سے زندگی کو پر کششش اور صحت مند رکھیں کوشش کریں کہ دماغی الجھنوں سے دور رہیں یہ ﺫہنی الجھنیں معدے کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اور معدےکا فساد صحت کا بدترین دشمن ہے-صحت کا خیال رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانے پینے میں خوراک کا خاص خیال رکھیں یعنی ایسی غزائیں استعمال کریں جن سے جسم کو توانائی ملتی ہے نہ ہی اتنی کم مقدار میں کھا نا کھائیں کہ جسمانی کمزوری ہونے لگے اور نہ اتنا زیادہ کھائیں کہ معدہ متاثر ہو جاۓ ہمیشہ سادہ کھانا کھائیں سادہ غذائیں کھانے سے طبیعت پر اچھا اثر پڑتا ہے زیادہ مصالحے دار اور چٹخارے والی غزائیں کھانے سے صحت بگڑ جاتی ہے

ایک اہم بات یہ ہے کہ غم غصہ اور گھبراھٹ کی حالت میں کھانے سے پرہیز کریں کیونکہ ایسی حالت میں کھانا کھانے سے معدہ بری طرح متاثر ہو سکتا ہے خوشی اور ﺫہنی سکون کی حالت میں جو کھانا کھایا جاتا ہے وہ جسم کو طاقت دیتا ہے اورصحت پر اچھا اثر ﮈالتا ہے-صحت مند زندگی گزارنے کےلیے صفائی کا خاص خیال رکھیں دانتوں کی صفائی اور حفاظت کا اہتمام کریں دانتوں کی صفائی سے ہاضمے پر اچھا اثر پڑتا ہے اور دانت مظبوط بھی رہتے ہیں-جسم کی صفائی کے لیے غسل اور وضو کا اہتمام کریں اٹھنے بیٹھنے کی جگھوں کو صاف ستھرا رکھیں روزانہ استعمال ہونے والی ضرورت کی اشیا کو بھی صاف ستھرا رکھیںلباس کو بھی پاک صاف رکھیں کیونک صفایئ نصف ایمان ہے اور یہ سب کرنے سے انسانی صحت پر بھی نھایت ہی خوشگوار اثر پڑتا ہے

اللہ تعالی ہم سب کو صحت و تندرستی والی زندگی عطا کرے آمین

جزاک اللہ خیر